Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Yusf Ayat 75 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﷸ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(53) Tarteeb e Tilawat:(12) Mushtamil e Para:(12-13) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1961) Total Letters:(7207)
73-75

قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ عَلِمْتُمْ مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كُنَّا سٰرِقِیْنَ(73)قَالُوْا فَمَا جَزَآؤُهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ كٰذِبِیْنَ(74)قَالُوْا جَزَآؤُهٗ مَنْ وُّجِدَ فِیْ رَحْلِهٖ فَهُوَ جَزَآؤُهٗؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ(75)
ترجمہ: کنزالایمان
بولے خدا کی قسم تمہیں خوب معلوم ہے کہ ہم زمین میں فساد کرنے نہ آئے اور نہ ہم چوربولے پھر کیا سزا ہے اس کی اگر تم جھوٹے ہوبولے اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے اسباب(سامان) میں ملے وہی اس کے بدلے میں غلام بنے ہمارے یہاں ظالموں کی یہی سزا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْا:اعلان کرنے والوں  نے کہا۔} ارشاد فرمایا کہ اعلان کرنے والوں  نے کہا ’’اگر تم اس بات میں  جھوٹے ہوئے اور پیالہ تمہارے پاس نکلے تو اس کی سزا کیا ہوگی؟ (مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۷۴، ص۵۳۹)

{قَالُوْا:انہوں  نے کہا۔} حضرت یوسف  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بھائیوں  نے کہا’’اِس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان میں  وہ پیالہ ملے تو اِس کے بدلے میں  وہ اپنی گردن چیز کے مالک کے سپرد کر دے اور وہ مالک ایک سال تک اسے غلام بنائے رکھے ۔ حضرت یعقوب  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی شریعت میں  چونکہ چوری کی یہی سزا مقرر تھی اس لئے انہوں  نے کہا کہ ہمارے یہاں  ظالموں  کی یہی سزا ہے۔ (خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۷۵، ۳ / ۳۴-۳۵)پھر یہ قافلہ مصر لایا گیا اور ان صاحبوں  کو حضرت یوسف  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دربار میں  حاضر کیا گیا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links