سبحان اللہ! اندازہ لگائیے کہ حضور کے ہاں امام حسن و حسین رضی اللہُ عنہما کا مقام و مرتبہ کس قدر بلند اور آپ کی ان سے محبت کتنی زیادہ ہے ۔حضور ان دونوں سے محبت کا اظہار اپنے پیارے صحابہ کرام کے سامنے بھی فرماتے تھے۔
حمل ضائع ہو جانا ایک ماں کے لئے واقعی بہت تکلیف دہ ہوتا ہے، مگرحضرت زینب رضی اللہُ عنہا نے راہِ خدا میں حمل ضائع ہونے جیسی پریشانی پر صبر سے کام لیا تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان کے متعلق ارشاد فرمایا:یہ میری بیٹیوں میں اس اعتبار سے فضیلت والی بیٹی ہے کہ میری طرف ہجرت کرنے میں اتنی بڑی تکلیف اٹھائی
یہاں اللہ پاک کے دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ اللہ پاک بنی آدم کے اعمال پر نگاہ رکھتا ہے اور اس سے بندوں کا کوئی کام چھپا نہیں اور اسے ہر چیز کا بخوبی علم ہے۔ مرصاد سے مراد وہ مکان ہے جس میں بیٹھ کر کوئی شخص کسی کی گھات میں لگا ہوتا ہے اور اس کے انتظار میں ہوتا ہے۔
آج کل دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سی خرابیوں کی طرح خاندانی نظام میں بگاڑ آ گیا ہے۔ کسی کی اپنی بہن سے نہیں بن رہی تو کسی کی اپنے بھائی سے، کوئی کسی وجہ سے کسی سے نہیں مل رہی تو کوئی کسی وجہ سے تو کسی کے سسرالی معاملات میں بگاڑ ہے۔