Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

عبادت پر کمربستہ ہوجائیے۔اس بار بھی گرمیوں کے موسم میں ماہِ رمضانُ المبارک جلوہ گر ہورہا ہے،نفس گرمی کی شدَّت سے ڈرائے گا،روزوں،تراویح اور دیگر عبادات کے معاملے میں طرح طرح کےاَعذارمثلاً کاروباری مصروفیات وغیرہ یاددلاکرسستی دلائےگامگریاد رکھئے!گرمی کی حَرارت اوربُھوک و پیاس کی شِدّت جس قَدَر زیادہ مَحسوس ہوگی صَبْر کرنے پر اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اجر و ثواب بھی اتناہی زیادہ  ملے گا،جیسا کہ منقول ہے:اَفْضَلُ الْعِبَادَاتِ اَحْمَزُھَا یعنی افضل عبادت وہ ہے جس میں تکلیف زِیادہ ہے۔([1])

امام شَرَفُ الدّین نَوَوِیرَحمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:عبادات میں مشقت اورخرچ زیادہ ہونے سے ثواب اورفضیلت زیادہ ہوجاتی ہے۔([2]) حضرت سَیِّدُناابراہیم بن اَدْھَم رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا فرمانِ معظَّم ہے:دُنیا میں جونیک عَمَل جتنا دُشوار ہوگا قِیامت کے روز نیکیوں کے پَلڑے میں اُتنا ہی زیادہ وَزن دار ہوگا۔([3])

عاصیوں کی مغفرت کا لیکر آیا ہے پیام

جھوم جاؤ مجرمو! رمضاں مہِ غُفران ہے

(وسائلِ بخشش مُرَمّم،ص۷۰۶)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُالْمُبِین کا کردار ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے کیونکہ یہ حضرات خوفِ خدا کے مالک، نیکیوں کے معاملے میں انتہائی حریص اور مدنی ذہن رکھنے والے  ہوتے عموماً چھوٹی عمر میں والِدَین  بچوں کو روزہ نہیں رکھواتےخصوصاًجب  گرمیوں کے ایام ہوں کہ کہیں طبیعت خراب نہ ہوجائے مگر یہ حضرات تو ماہِ رمضان کےاس قدر شیدائی ہوتےکہ کم عمری میں بھی سخت


 



[1] تفسیر کبیر،پ۲۹،المزمل،تحت الآیۃ:۶،۱۰/۶۸۵

[2] شرح نووی،مذاہب العلماء فی تحلیل ...الخ،الجزء۸،۴/۱۵۲

[3] تذکرۃ الاولیاء،باب یازدہم،ذکر ابراہیم بن ادھم، ص۹۵