Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

آئیے!اب مشہورمُفَسِّرِقرآن،حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بھی مختصر سِیرتِ مُبارَکہ مُلاحَظہ فرمائیے چنانچہ

سیرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی کی چند جھلکیاں

حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ4جُمادَی الاُولیٰ 1314ھ بمطابق یکم مارچ 1894ء کومحلہ کھیڑہ بستی اوجھیانی(ضلع بدایوں ،یوپی ہند )میں صبح ِصادق کی بابرکت ساعت میں پیدا ہوئے۔([1])آپکو حصولِ علم کا اس قدر شوق تھا کہ گلی میں جلتے بلب کی روشنی میں مطالعہ فرماتے،آپ کامیاب مدرِّس(استاد )،باکمال مفتی،بہترین مصنِّف (Writer)، بے مثال مفسِّر اور لاجواب محدث تھے،آپ کا درسِ قرآن سننے کیلئے لوگ دُور دراز شہروں سےآیاکرتے،آپ ظہرکےبعدایک پارہ تلاوت فرماتے،خود بھی نمازِ باجماعت کے عاشق تھے اور گھر والوں کوبھی نماز کی تاکید فرماتے،فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل  کے پابنداوردُرودِ تاج اوردلائلُ الخیرات کےعامل  تھے،آپ سچے عاشقِ رسول، نعت گو شاعر،درودِ پاک کی کثرت کرنے والے اورنہایت سادہ طبیعت کےمالک تھے۔تفسیرِ نعیمی(11 جلدیں)اورمرآۃ المناجیح(حدیثِ پاک کی مشہور کتاب”مشکاۃ المصابیح“ کی اردو شرح8جلدیں )آپ کی تصانیف میں زیادہ مشہور ہیں۔(فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی،ماخوذاًوملخصاً) آپ کی سیرت سے متعلق مزید معلومات کے لئےمکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ”فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی“کا مطالعہ فرمائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے کتاب ”شانِ خاتونِ جنت “اور رسالہ ”فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی“کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔


 

 



[1]حالاتِ زندگی ،حیات سالک ،ص۶۴ملخصاً وغیرہ