Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک نے نیک کاموں کی طرف رغبت ( Inclination ) عطا فرمائی ہے ، دِینی اجتماعات میں شِرکَت کی توفیق بخشی ہے تو اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے اور پابندی کے ساتھ اس نیک کام کو کرتے رہنا چاہئے ، اس کی بہت برکتیں ہیں؛ مثلاً * اس نیک کام کی بَرَکَت سے اللہ و رسول کی محبّت نصیب ہوتی ہے * نیکیوں کی رغبت ملتی ہے * گُنَاہوں سے نفرت ملتی ہے * ایک دوسرے کے حال اَحْوال کی خبر مل جاتی ہے * آپس میں گفتگو کرنے کا موقع مل جاتا ہے ، جس کی بَرَکَت سے شکوے ، شکایات اور بدگمانیوں وغیرہ کی کاٹ ہوتی رہتی ہے * عِلْمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے * فِکْرِ آخرت نصیب ہوتی ہے * خوفِ خُدا سے رونا نصیب ہو جاتا ہے * توبہ کرنے کی توفیق بھی ملتی رہتی ہے۔غرض کہ دِینی اجتماعات * دِینی ماحول سے وابستہ رہنے * نیکیوں پر استقامت پانے اور * دِینی کاموں سے متعلق کڑھن حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
خُوب کر ذِکْرِ خُدا و مصطفےٰ دِل مدینہ یاد سے اُن کی بنا
سنتوں کی لُوٹنا جا کے متاع ہو جہاں بھی سنتوں کا اجتماع ( [1] )
انبیائے کرام اور اجتماعی نیکی کی دعوت
پیارے اسلامی بھائیو ! تَذْکِیْر یعنی وعظ و نصیحت کرنا شریعت کو مَطْلُوب ہے۔قرآنِ کریم کے جو بنیادی ( Main ) عنوانات ہیں ، اُن میں ایک اَہَم تَرِین عنوان تَذْکِیْر ( وعظ و نصیحت ) بھی ہے۔ اَنْبِیائے کرام علیہمُ السَّلام نے ، صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان نے ، اَوْلیائے کرام