Book Name:Quran Ki Taseer
نعمتیں برکتیں بفضل رب رحمتیں راحتیں شفائیں سب
اس سے پاتے ہیں صاحبِ ایماں واہ کیا بات پیارے قرآں کی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
الحمد للہ!دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت دُکھیارے مسلمانوں کا امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ اوراد و وظائف اور تعویذات کے ذریعے مفت علاج کیا جاتا ہے، اِسْتِخَارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے، روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے I.Tڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن بنام (Online Rohani Ilaj & Istikhara) بھی لانچ کی ہے* جس کے ذریعے آن لائن(Online)تعویذات حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ آن لائن اِسْتِخَارہ کروانے کی سہولت بھی ہے*مزید یہ کہ روزانہ پڑھے جانے والے آسان وظائف شامل ہیں*پریشانیوں اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لئے 40 روحانی علاج*اللہ پاک کے بعض صفاتی ناموں سے حاصل ہونے والی برکتیں*بیماری سے شفا پانے کا وظیفہ وغیرہ اس ایپلی کیشن میں شامِل ہیں۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خُود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رمضان المبارک برکتوں والا مہینا جاری ہے جس میں نیکی کرنے