Book Name:Quran Ki Taseer
جانے بھی دے اِرم کو رِضواں نہ روک ہم کو
سینے پہ لکھ لیا ہے صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد
جنّت مقام ہو گا دوزخ حرام ہو گا
گر دل پہ لکھ لیا ہے صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے:*رِضَائے اِلٰہی کے لئےپورا بیان سُنوں گا*عِلْمِ دین سیکھوں گا*ادب سے بیٹھوں گا*نصیحت حاصِل کروں گا*اَحْمَدِ مجتبیٰ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرتجُبَيْر بن مُطْعِم رَضِیَ اللہُ عنہصحابئ رسول ہیں۔ آپ نے فتح مکہ سے پہلے اِسلام قبول (Accept)کیا۔ مدینۂ مُنَوَّرہ میں رہتے تھے، وہیں وفات پائی۔([2])
آپ رَضِیَ اللہُ عنہاپنے اِسلام قبول کرنے کا واقعہ(Incident) بیان کرتےہوئے فرماتے ہیں: غزوۂ بَدْر میں جو غیر مُسلم قید ہو گئے تھے، میں (اَہْلِ مکہ کی طرف سے) ان