دنیا بھر میں بے مثال سماجی خدمات پر ایف جی آر ایف یو کے کو دے برٹش مسلم ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا
سماج میں فیضان گوبل ریلیف فاؤنڈیشن یوکے کی غیر معمولی خدمات ، عوام الناس کی بہبود کے کام، غزہ کے مظلموم مسلمانوں کی مدد، جنگ سے متاثرہ لوگوں کےلئے اشیائے ضرورت کی فراہمی،یوکے ریجن کی مقامی گورنمنٹ کے ساتھ ملکی کی ترقی اور خوشحالی کےلئے بے مثال خدمات، شہر کی آب وہوا کو ہر قسم کے تعفن سے بچانے کے اقدامات، مظلموم پریشان حال لوگوں کی بے لوث مدد اور دیگر سماجی خدمات سرانجام دینے پر ایف جی آر ایف یوکے ایک بار پھر سوشل ویلفیئر میں سب سے آگئے ۔ برطانیہ میں ملکی سطح پر معاشرتی فلاح وبہبود اور بے مثال عوامی خدمات میں غیر نمایاں کارکردگی پیش کرنے پر برٹش سوشل ویلفیٹر ڈیپارٹمنٹ نے سماجی بہبود کے کاموں میں سرفہرست ایف جی آر ایف یوکے چیف ایگزیکٹو جناب سید فضیل رضا کو Award 2025 The British Muslim پیش کیا اور ایف جی آر ایف یوکے کی خدمات کو سراہا ۔