وزیر مملکت و وزارت دفاع حکومت پاکستان کی جانب سے دعوت اسلامی کو ایک TO WHOM IT MAY CONCERN کا لیٹر جاری کیاگیا جس میں وزیر مملکت کی طرف سے دعوت اسلامی کے بارے میں کہا گیا:
دعوت اسلامی تبلیغ قرآن و سنت کی عظیم غیر سیاسی عالمگیر تحریک ہے جو نہایت پر امن طریقہ سے اسلام کی تبلیغ کررہی ہے ۔دعوت اسلامی افراد سازی کارسازی کے ذریعے تبلیغ کرنے کا یقین رکھتی ہے۔
دعوت اسلامی اسلام کی صحیح تعلیمات پیش کرکے معاشرے کی اصلاح کےلئے بہت بڑا کردار ادا کررہی ہے۔تبلیغ دین کی عملی کوششوں کےلئے ملک اور بیروں ملک میں کبھی دعوت اسلامی کے خلاف کوئی اعتراض نہیں کیا گیا.
بحیثیت وزیر مملکت میں دعوت اسلامی کی کوششوں کو سہراتا ہوں اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
دعوتِ اسلامی کو اللہ تعالٰی برکتیں عطاءفرمائے اور اسی طرح وہ چار دانگِ عالم ( یعنی دنیا کی چاروں طرفوں میں) سَیِّدِ عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کا چرچا کرتے رہیں۔
وہ ( امیرِ اہل سُنَّت مولانا الیاس عطار قادری ) سب سے پہلے ـ”سُنَّت “ اپنے اوپر نافذ کرتے ہیں پھر لوگوں سے کہتے ہیں کہ اس پر عمل کرو ، اس کی تاثیر کا کچھ جواب نہیں۔