بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
19تا21دسمبر 2024 ڈھاکہ بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کا تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع
دعوت اسلامی کے تبلیغ دین کے دور رس اثرات نے دنیا کے نقش پر ہمہ جہت دینی اثرات مرتب کئے ہیں تبلیغی مساعی ،تعلیمی میدان میں معرکۃ الآراء کارہائے نمایاں، اصلاح انسانیت کا بین الاقوامی تصور، فلاحی کاموں کی پزیرائی، جدید خطو ط سے آراستہ علم دین ودنیاوی علوم پر مشتمل تعلیمی ادارے ، پرائمری ، مڈل ،انٹرمیڈیٹ تعلیم کے بعد اسلامی تہذیب وتمدن، علوم وفنون کی عکاسی کرتی دار المدینہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کا قیام نیز ظاہری وباطنی اصلاح کے عالمی سطح پر فیضان مدینہ کے نام سے دینی مراکز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے آرہے ہیں۔یورپ، امریکہ، ساؤتھ امریکہ ،مڈل ایسٹ ، ایشیا کی خودمختار ریاستیں ملاکر کم وبیش 150 سے زائد ممالک میں دعوت اسلامی کے خدمت دین کے شعبہ لوگوں کی دینی، تعلیمی ،اخلاقی، سماجی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور ہر نئے دن کے سورج کےساتھ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو عوامی سطح سے لیکر اعلی حکومتی سطح پر سراہا جارہا ہے اور اس کی سب سےبڑی وجہ دعو ت اسلامی کا تصور اصلاح کا عظیم مشن ہے جس کی آبیاری امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس عطار قادری نے کی اور آپ ہی کے مشن کو دنیا کے سامنے پیش کرنے والے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین اور دیگر ذمہ داران ہیں جو بڑی تن دہی ،جانفشانی سےدین کا پیغام ہر ایک شخص تک پہنچانے کےلئے محنت کررہے ہیں۔
دعو ت اسلامی کے دینی کاموں کو ایک جھلک بنگلہ دیش کے نقشے پر بھی نظر آتی ہے ہر سال دعوت اسلامی کا عالمی سطح پر تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں بنگلہ دیش کے مسلمان عاشقان رسول کثیر تعداد میں شرکت کرکے علم دین حاصل کرتے ہیں ۔ اس بھی دسمبر 2024 کی 19 تاریخ سے ڈھاکہ بنگلہ دیش میں سنتوں کی تبلیغ اور علم دین کی اشاعت کا سب سےبڑے اجتماع دعوت اسلامی کے تحت ہونے جارہا ہے یقینا یہ اجتماع صرف بنگلہ دیش کے عاشقان رسول مسلمانوں کےلئے ہی خاص نہیں ہے بلکہ دنیا میں بسنے والا ہر مسلمان جس کو دین کی تعلیمات سیکھنے کی تڑپ ہو وہ ضرور ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے دعوت اسلامی کے تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرے اور اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے عظیم مشن کا مسافر بن کر تبلیغ دین میں اپنا کردار ادا کرے۔19دسمبر 2024 بروز جمعرات تا 21دسمبر بروز ہفتہ تین دن کے اجتماع کا آغاز 19دسمبر کو صبح 10:00am کو ہوگا اور تین روزہ اجتماع کی مکمل کوریج مدنی چینل پر لائف دکھائی جائے گی۔ڈھاکہ بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کے تین روزہ اجتماع میں شرکت کی دعوت کو عام کریں اور خود نہیں تو دوسروں کواجتماع میں شریک ہونے کےلئے سہولت مہیا کریں ۔