social media se wabasta afrad ka ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع

سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی دینی واخلاقی تربیت کےلئے فیضان مدینہ  کراچی میں دوروزہ اجتماع کا انعقاد

سوشل میڈیا  ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن   ہے۔ دعوت اسلامی تبلیغ قرآن وسنت کی وہ عالمگیر تحریک  ہے جہاں ہر قسم کے لوگوں کی تعلیم وتربیت کےلئے گاہے بگاہے اجتماعات کا اہتما م کیا جاتاہے ۔چنانچہ 24ا ور 25 جون 2023   فیضان مدینہ کراچی میں سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی دینی واخلاقی تربیت کےلئے دو روزہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔ پاکستان بھر سے  میڈیا اینکرز، ٹک ٹاکرز، بلاگرز، میڈیا پرسن ، کیمرہ مین اور سوشل میڈیا کے دیگر شعبہ جات کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس اجتماع میں امیر اہلسنت نے بھی شرکت کی اوراپنے قیمتی مدنی پھولوں  سے سوشل میڈیا میں کام کرنے والے عاشقان رسول کی تربیت کی ، نیکی کی طرف دعوت دی، برائیوں سے حتی المقدور بچنے کی  ترغیب دلائی ۔ میڈیا کو دین کی تبلیغ کا ذریعے کیسے بنائیں کے موضوع پر ذہن سازی کی ۔اس اجتماع میں نگران شوری مرکزی مجلس دعوت  اسلامی نے بھی شرکت کی اور سوشل میڈیا سے متعلق مختلف سوالات   امیر اہلسنت سےکئے اور تسلی بخش جوابات  حاصل کئے۔