دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع

بلینٹرے  ملاوی میں نیو مسلم اجتماع کے دوران 1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا

دعوت اسلامی   کے تحت ساوتھ افریقہ ایسٹ ملاوی کے شہر  بلینٹرے میں   نیو مسلم اجتماع کا انقعاد کیا گیا  جس میں کثیر تعدا د میں ملاوی کے غیر مسلموں نے شرکت کی ۔اس اجتماع میں مرکزی   مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران جناب حاجی عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاآپ نے لوگوں کو دین کی طرف دعوت اسلام دی۔  اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں فلاح وکامرانی    کا راستہ چننے کےلئے کفر کے اندھیروں سے اجالے کی طرف سفر کرنے کےلئے پیغام ہدایت دیا  ۔آپ کی پرتاثیر دعوت تبلیغ پر  کشاں کشاں لوگ دوران بیان اسلام قبول کرنے کے لئے امڈآئے  ۔اس روح پرور اجتماع میں حاجی عمران عطاری کے ہاتھ پر حلقہ بگوش اسلام ہونے والے غیر مسلموں نے  کفر سے توبہ کی اور کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔نگران شوری جناب مولانا محمد عمران عطاری قادری کے ہاتھوں یورپ میں بھی کئی غیرمسلم اسلام  قبول کرچکے ہیں ۔