Talk with attendees of overseas ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اوورسیز اجتماع کے شرکاء سے امیر اہلسنت کی فکرانگیز گفتگو

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے اوورسیز اجتماع کے شرکاء سے امیر اہلسنت کی فکرانگیز گفتگو اور شرکائے اجتماع کےسوالات کےجوابات

دنیا کے مختلف ممالک سے تشریف لائے دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول  کی روحانی تربیت اور علم دین سے آرارستہ کرنے کےلئے ایک خاص علمی ،ادبی ، تنظیمی اورروحانی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمدالیاس عطار قادری نے شرکت کی اور شرکائے اجتماع  سے دنیابھر ہونے والے دعوت اسلامی کے ہمہ گیر کاموں  پر روشنی ڈالی ۔امیر اہلسنت کےساتھ شرکائے اجتماع کا سوال وجواب پرمشتمل ایک  سیشن بھی ہوا جس میں حاضرین نےا میر اہلسنت سے مختلف دینی ودنیاوی امور و معاملات سے متعلق سوالات کئے ۔اس علمی نشست میں ہر ایک نے اپنے ماحول کلچر اور دینی ثقافت سے متعلق مختلف سوالات پوچھے اور دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی ، علمی وروحانی، تعلیمی خدمات  پیش کرنے پر امیر اہلسنت کو سپاس نامہ پیش کیا ۔شرکائے اجتما ع کے قلوب و اذہان میں امیر اہلسنت کےعلمی افکارو نظریات  پہلے سے ہی سرایت کرچکے تھے اور بالمشافہ حاضری سے شرکائے اجتماع کے دل باربار امیر اہلسنت کے دیدار کی لذت سے سرشار ہورہے تھے اس پرکیف ماحول میں امیر اہلسنت نے حاضرین کو پندو نصائح کےساتھ سوالات کے علمی وعقلی جوابات بھ پیش کئے اور شرکائے اجتماع کو بہت ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔