african mumalik ka deeni dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

افریقی ممالک کا دینی دورہ -2024

خلیفہ امیر اہلسنت  26 ستمبر سے 04اکتوبر  تک افریقہ ممالک کا دینی دورہ  کرنے تشریف لےگئے ہیں

دنیا بھر میں دین کا پیغام پہنچانے اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کےلئے دعوت اسلامی کی جدوجہد دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک  جاری ہے ۔دین کی تعلیمات کو احسن انداز تبلیغ کےساتھ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین ، مبلغین     لوگوں کے ذہنوں میں راسخ کررہے ہیں اور نیکی کی دعوت کا سفر  مسلسل جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق خلیفہ امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی   بھی مبلغین کے ساتھ دنیا بھر میں نیکی کی دعوت دینے کےلئے مسلسل ایک ملک سےدوسرے ملک کا دینی دورہ کررہے ہیں۔چنانچہ یورپ کے دینی دورہ کےبعد افریقی ممالک میں بسنے والے مسلمان اور نو مسلموں کو علم دین کی تعلیم دینے اور سنت رسول کےمطابق زندگی گزارنے کا درس دینے کےلئے اس وقت افریقہ ممالک میں موجود ہیں۔خلیفہ امیر اہلسنت کے دینی دورہ کا شیڈول  26ستمبر سے شروع ہوچکا ہے جس کےمطابق  پہلا دینی دورہ تنزانیہ کا ہوگا جہاں آپ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھر بیان کریں گے۔تنزانیہ میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع Cutchi Hall Kitumbini Street میں بعد نماز عشاء ہوگا جس میں خصوصی شرکت وبیان خلیفہ امیر اہلسنت فرمائیں گے۔تنزانیہ کے دینی دورہ سے متعلق مزید معلومات کےلئے رابطہ نمبر 0785319264 ہے ۔

خلیفہ امیر اہلسنت کا 27ستمبر کو تنزانیہ میں ہی جمعہ کے دن جمعہ کا بیان ہوگاایڈریس Faizan-e-Madina, Faru/nymwesi street, Karia Koo, Dar-es-Salaam, Tanzania ہے اور رابطہ نمبر 0785319264 ہے۔

خلیفہ امیر اہلسنت کا دوسرادینی دورہ 29 ستمبر کو یوگنڈ کا ہوگا جہاں آپ اجتماع میلاد میں خصوصی شرکت کریں گے۔یوگنڈا میں 29 ستمبر کو اجتماع میلاد کا پروگرام Al-Raza Masjid, 3rd Floor, Arua Park Mall Building, Next to King Fahad Building, Kampala, Uganda میں بعد نمازعشاء ہوگا ۔یوگنڈا کے اجتماع میلاد پروگرام سے متعلق مزید معلومات کےلئے +256751702042, +256754262692 پررابطہ کیا جاسکتاہے۔

خلیفہ امیر اہلسنت کےافریقہ ممالک کےدینی دورے کے شیڈول کےمطابق 3ا ور 4 اکتوبر 2024 کو کینیا میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور جمعہ کا بیان ہوگا۔ 3اکتوبربروز جمعرات بعد نماز مغرب خلیفہ امیر اہلسنت Faizan-e-Madina, Ojijo Road, Opposite Parklands Police Station, Nairobi, Kenyaمیں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور 4 اکتوبر کو جعمہ کے دن جعمہ کا بیان Faizan-e-Madina, Ojijo Road, Opposite Parklands Police Station, Nairobi, Kenya  میں ہی دیں گے۔کینیاکے دینی دورہ کےشیڈول سے متعلق معلومات کےلئے 0729718234, 0733619183 رابطہ کرلیں۔