alcohol online seminar
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

الکوحل کی شرعی اور فنی حیثیت

الکوحل کی شریعی اور فنی حیثیت  سے متعلق الحلال ریسرچ ااینڈ ایڈوائزی کونسل دار الافتاء اہلسنت   کے زیر اہتمام 15 نومبر کو آن لائن سیمینار ہوگا

عوام الناس کی دینی وشریعی رہنمائی  اور مسائل زندگی کا شریعت کی روشنی میں حل پیش کرنے کےلئے دار الافتاء اہلسنت کی سماجی خدمات کا دائر وسعت اختیارکرچکاہے اب صرف مسائل زندگی ہی نہیں بلکہ دنیاوی معاملات کو شریعت کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سرانجام دینے کےلئے دار الافتاء اہلسنت کی دینی وعلمی خدمات  بین الاقوامی سطح پر دیکھی جارہی ہے۔ دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام نے اپنی علمی تحقیقات کو دنیابھر کے ریسرچ اسکالز،علماء ، مفتیان کرام اور اہلسنت کے دینی اداروں  میں پڑھانے والے اساتذہ، طلبا  کےاستفادہ کے لئے علمی مواد کو پیش کرتے  رہتے ہیں۔

 جس کی سب سے بڑی مثال دنیا بھر میں کثرت سے استعمال ہونے والے باڈی اسپرے ، پرفیوم ، عطر،میڈیکل ادویات میں استعمال ہونے والے الکوحل کے بارے میں دار الافتاء اہلسنت کے علمی دلائل اور ان کا تحقیقی جائزہ  ہے جس کو دنیا بھر کے اہل علم حضرات نے بھی سہراہا ہے۔چنانچہ الحکو ل کی فنی و شریعی  حیثیت ،الکوحل کا کثرت سے استعمال، الکوحل سے متعلق اہل علم حضرات کی علمی نگارشات، الکوحل کےبارے میں فقہائے اسلام کی آراء اور بہت کچھ علمی تحقیقات کو دنیا بھر کے  اسکالز کے سامنے پیش کرنے کےلئے دالافتاء اہلسنت کا تحقیقی شعبہ الحلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزی کونسل ایک خوبصورت علمی نشست کااہتمام کرر ہاہے جس میں ریسرچ اسکالر، علماء ، مفتیان کرام اور طلبا کو علمی استفادہ کا بہترین موقع ملے گاْ۔

15 نومبر بروز جمعۃ المبارک  08:15PM سے 10:45 دالافتاء اہلسنت کے تحقیقی شعبہ الحلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزی  کونسل کی جانب سے آن لائن ایک خوبصورت علمی وتحقیقی نشست بعنوان : WEBINAR ON TECHNICAL AND SHARIAH ASPECTS OF ALCOHAL منعقد ہوگی۔ جس میں اہل علم حضرات کےجاننے کےلئے الحلال اندسٹریز کے بارے میں مکمل آگاہی،شریعی رہنمائی، سوال وجواب سیکشن، آن لائن سرٹیفکیٹ اور دار الافتاء اہلسنت کے اسکالر ز  کا تعارف پیش کیاجائےگا۔

الکوحل کی شریعی اور فنی حیثیت سے متعلق آن لائن سیمنار  میں : الکوحل کا تعارف اور الکوحل کی اقسام کافنی جائزہ، الکوحل کے بار ے میں شرعی نقطہ نظر، الکوحل اور نشہ آور چیزوں میں فرق، نشہ آور چیزوں سے متعلق بنیا د فقہی اصول ، الکوحل کے جدید استعمالات اور ان کے بارے میں شرعی رہنمائی  جیسے موضوعات پر علمی گفتگو  پیش کیاجائے گی۔

الحلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزی کونسل  کی علمی نگارشات سے مستفید ہونے کےلئے وہ تمام پروفیشن حضرات جو الحلال انڈسٹریزسے وابستہ ہیں، فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا، بیرون ملک رہنے والے لوگ اور اہلسنت کے دینی اداروں کے سینئرز طلبا شرکت کرسکتے ہیں۔

WEBINAR ON TECHNICAL AND SHARIAH ASPECTS OF ALCOHAL میں شرکت کرنے کےلئے  آخری تاریخ 13 نومبر ہے تو جلد اپنی رجسٹریشن کے مرحلہ کو مکمل کیجئے اور آن لائن  کورس سے استفادہ کیجئے۔