ایکسپو سینٹر کراچی، مکتبۃ المدینہ اسٹال
ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں 14دسمبرسے 18دسمبر تک کتابوں کی نمائش کے لئے
نیوزی لینڈ میں دعوت اسلامی کے تحت3 دسمبر سے آن لائن نماز کورس شروع کیا جارہاہے
نیوزی لینڈ میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ایک کام عام مسلمانوں کی نمازوں کی ادائیگی کو درست کروانا ہے اس کےلئے دعوت اسلامی ناصرف آن لائن کورس کے ذریعے اصلاح کا کام کررہی ہے بلکہ عملی طور پر بھی دعوت اسلامی کے ذمہ دار نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں انفرادی اور اجتماعی طورپر اصلاح کا کام کررہے ہیں ۔سردست دعوت اسلامی کی طرف سےنیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمانوں کےلئے آن لائن نما ز کورس شروع کیا جارہا ہے۔اس کورس کےذریعے نما زے جیسے اہم فرض کے بارے میں ضروری دینی احکامات سکھائے جائیں گے مثلا نماز میں کتنے فرائض ،واجبات، سنن ، مستحبات ہیں ، نماز کی شرائط کیا کیا ہیں، نماز کیسے ادا کرناہے، نماز میں قرأت کتنی ہونے چاہئے وغیرہ نماز سے متعلق مفید معلومات اس کورس کے ذریعے سکھائی جائیں گی۔آئن لائن نماز کورس کا آغاز 3د سمبر کو نماز عصر کے بعد ہوگا اس کورس کی کلاس کا ٹائم ایک گھنٹا یعنی 6:45 سے 7:45 تک ہے ۔ نماز کورس کے بارے میں مزید معلومات کےلئےدیئے گئے فون نمبر +64226260585/+64224506788 پر کال کرکے معلوم کی جاسکتی ہے۔