america mein summer camp
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

امریکہ میں دعوت اسلامی کے تحت سمر کیمپ کا انعقا د

امریکہ میں بچوں کی تعلیم وتریبت  کےلئے دعوت اسلامی کے تحت سمر کیمپ   کا انعقا د کیاگیا۔

موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کی دینی، اخلاقی ، تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں   میں دلچسپی پیدا کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے تحت ناصرف پاکستان بلکہ یورپ، افریقہ، اسٹریلیا، کینڈااور امریکہ کے مختلف شہروں میں سمر کیمپ کا انعقاد کیاجاتا ہے۔سمر کیمپ کابنیادی مقصد بچوں  کی تعلیمی چھٹیوں  کو ایسے کاموں میں گزارنا جس سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا نیز صحت افزا سرگرمیوں کے ساتھ بچوں میں دینی و اخلاقی شعور بھی پیدا کرنا ہوتا ہے۔سال 2024   کی سمر ووکیشن سے استفادہ کرتے ہوئے دعوت اسلامی یو ایس اے کی طرف سے Faizan e Madinah Sacramento میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔امریکہ میں انعقاد پزیر سمر کیمپ میں بچوں کو اسلام کے بنیادی عقائد، وضو  اور نماز کے طریقہ کے علاوہ قرآن میں ذکر کردہ انبیاء علیھم السلام کے واقعات، قرآنی قصص   اور قرآن کو تجوید کےساتھ پڑھنا کا عملی طریقہ بھی سیکھایا گیا۔دعوت اسلامی اپنی تعلیم وتریبت کے خوبصورت انداز کےساتھ ہر عمر کے افراد میں دینی تعلیمات حاصل کرنے کا شعور بیدار کررہی ہے ۔