arfa kareem software park
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک لاہور

لاہور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک   میں پروفیشنل،سافٹ ویئر انجینئرز کے ساتھ نگران شوری کی فکر انگیز گفتگو

لاہور فروز پور روڈ کے کنارے پر موجود ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک   پاکستان کی قابل فخر نوخیز 9 سالہ بیٹی  ارفع کریم کی یاد میں تعمیر کیاگیا جس نے چھوٹی عمر میں  مائیکروسافٹ کے امتحان میں کامیابی کے بعد عالمی شہر ت حاصل کی اور پاکستان کو مائیکروسافٹ  میں کامیابی کا تمخہ امیتاز دے کراپنی زندگی   کے شباب میں قدم رکھنے سے پہلے   16 سال کی عمر میں داعی اجل کولبیک کہہ گئی ۔اس قابل فخر بچی کی یادگار افع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں گزشتہ دنوں ایک خوبصورت علمی نشست دعوت اسلامی لاہور ریجن کے ذمہ داران کی طرف سے سجائی گئی جس میں کثیر تعدا میں سافٹ ویئر انجینیئرز ،آئی ٹی پروفیشنل، سافٹ ویئرز ڈیویلپرز،پروجیکٹ مینیجرز،بزنس مین اور پروفیشنل شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد نے شرکت کی۔ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنولوجی پارک میں عالمی مبلغ اسلام ،معروف دینی اسکالر  بین الاقوامی سرحدوں پر دین کا علم بلند کرنے والے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری   کے نگران جناب محمد عمران قادری   نے شرکاء کےسامنے شعبہ آئی ٹی کو دینی لحاظ سے کیسے دیکھا جائے اور آئی ٹی پروفیشنل کس طرح دین کی خدمت ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کرسکتے ہیں ،ایک سافٹ ویئر انجینئر کی دینی ذمہ داری کیاہوتی ہے ،آئی ٹی ٹیکنولوجی کو دین کی تبلیغ کےلئے کس طرح استعمال کریں اوربہت سارے ذہن میں گردش کرنے والے سوالات  کے جوابات کے ساتھ علمی گفتگو کی اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل خدمات کو سامعین کےسامنے پیش کیا۔ نگران شوری جناب مولانا عمران عطاری نے دنیا کےساتھ فکرآخرت کرنےکی سوچ دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں  کو آئی ٹی کی مہارت کےساتھ آگے بڑھانے کےلئے ذہن سازی کی۔اسلاف کی علمی خدمات اور اس کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کو آئی ٹی پروفیشنل حضرات کے سامنے بیان کئے ۔نگران شوری کےساتھ دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے سرگرم رکن جناب حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی شرکاء سے بیان کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرکے علم دین حاصل کرنے کاذہن دیا۔