دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

عازمینِ حج کےلئے محفل مدینہ

حج 2024     کے عازمین کےلئےمدینہ کی یاد سے بھر پور محفل مدینہ اورعاشق مدینہ امیر اہلسنت کی خصوصی شرکت

5مئی2024 بروز اتوار بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مقدس سفر حج  پر روانہ ہونے والے عاشقان رسول کے عشق ومحبت اور ذوق وشوق  میں اضافہ کےلئے مدینہ کی یاد سے بھر پور  محفل مدینہ کا انعقاد کیا جارہاہے ۔اس محفل کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں امیر اہلسنت خصوصی طور پر حاضری طیبہ  کےلئے جانے والوں  سے غم مدینہ میں ڈوبی ہوئی سسکیوں اور آہوں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے ۔سوزوگذاز اور محبت والفت مدینہ  کی یاد میں تڑپانے والے نعتیں پیش کی جائیں گیں،فراق مدینہ میں تڑپنے والے کےلئے عشق رسول کے جام انڈیلے جائیں گے۔یاد مصطفٰے سے دلوں کو گرمایاجائے گا۔ روح پرور محفل مدینہ  میں شرکت کرکے  عاشق مدینہ امیر اہلسنت  کے ساتھ  تصور مدینہ  کا حسین منظر آنکھوں میں بسائیں ۔

حج 2024 کےعازمین کنفرم حج ویزہ یا بینک کے فارم کنفرم فارم دکھاکر امیر اہلسنت سے ملاقات کےلئے رات  09:00 سے 10:00 ٹوکن بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔