bangladesh mein teen roza ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

بنگلہ دیش میں تین روزہ اجتماع

دعوت اسلامی کا انٹرنیشنل سطح پر تین روزہ  سنتوں بھرا اجتماع  14فروری سے 16 فروری تک بنگلہ دیش میں ہوگا

عالم اسلام   میں دین کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے ساتھ عملی طور پر دینی  تعلیمات عام کرنے کےلئے دعوت اسلامی  کی   کوششیں اور کاوشیں روز روشن کی طرح عیاں  ہیں۔ لاکھوں لاکھ لوگ اس عظیم سنتوں  بھری تحریک سے وابستہ ہوکر  دینی اخلاقیات کا نمونہ بن چکے ہیں۔گمراہی کو چھوڑ کی نیکی  کے راستےپر گامز  ن ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں دعوت دین کے عظیم جذبہ سے سرشار  دعوت اسلامی کا ایک عظیم الشان اجتماع  قرآن وسنت  کی تعلیمات پر مشتمل بنگلہ دیش میں  14 فروری 2024 سے  16 فروری تک ہوگا۔بنگلہ دیش   میں ہونے والے اجتماع کی تیار ی بڑے زور وشور سے جاری ہے ۔یہ روحانی اجتماع ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو  بدل دیتا ہے ۔اس اجتماع  میں  ہونے والے خوف الہی کے موضوع پر بیانات فکر آخرت  کا درس، قرآن وسنت سے جڑے رہنےکی تعلیمات، انفرادی اوراجتماعی سطح پر توبہ  واستغفار سے اجتماع کےپرسوز ماحول  کے اثرات پورے سال ذہن پر سواررہتے ہیں جس  سے عمل کی ترغیب اور گناہوں  سے بچے رہنے کا ذہن ملتا ہے۔