darul madinah international islamabad
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

میلاد کانفرنس دارالمدینہ یونیورسٹی اسلام آباد

دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ میلاد کانفرنس میں مذہبی اسکالر جناب حاجی عمران صاحب نے معلم کائنات کی سیر ت پر خطاب کیا۔

مولانا عمران قادری عطاری دور حاضر کا شمار ان علمی شخصیات میں ہوتاہے جن کا طائرفکر امت کی بھلائی میں ہمیشہ محو پرواز رہتا ہے ۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران عمران عطاری کو موجودہ دورکے علما، مذہبی ودینی اسکالر ، اہل علم ودانش میں خاص علمی مقام حاصل ہے۔چونکہ معاشرے کے سلگے مسائل کا ادراک اور ان کے حل کی عملی تدابیر کےلئےقرآن وسنت سے مزین دلائل پیش کرنا حاجی عمران عطاری کی گفتگو کا خاص عنوان ہےاسیلئے اکثر وبیشتر مدنی چینل کے پروگرامز میں حاجی عمران معاشری مسائل کو اسوہ رسول اللہ کی روشنی میں حل کرنے کی عملی شکلیں پیش کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں میلاد کانفرنس منعقدہوئی جس میں مذہبی اسکالر جناب حاجی عمران عطاری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور معلم کائنات کی سیرت پر سیر خطاب کیا۔میلاد کانفرنس منعقدہ دار المدینہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں حاجی عمران قادری نے حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم کے عنوان گفتگو کرتے ہوئے موجودہ دور کے اسکالز، پروفیسرز، ٹیچرز اور اعلی عہدوں پر فائز افسران بالا کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دلائی۔دار المدینہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی میلاد کانفرنس میں ملک پاکستان کی سیاسی، سماجی ،عسکری شخصیات کےعلاوہ وکلاء پروفیسزز اور مذہبی شخصیات نے بھی بھر پور انداز میں شرکت کی اور حاجی عمران صاحب کی گفتگو کے عنوان کوموجودہ حالات کے تناظر میں بہت سراہا ۔