دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دینی پروجیکٹ میں قربانی کی کھالوں کے ذریعے حصہ ملایئے

نیکی اور خیر  کے کاموں  کےلئے  دعوت اسلامی کے دینی پروجیکٹ میں قربانی کی کھالوں  کے ذریعے حصہ ملایئے۔

 قرآن وسنت کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی کے  دینی پروجیکٹ اس وقت دنیا کے بے شمار ممالک  جاری ہیں اور تقریبا   دعوت اسلامی کے  تحت 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی خدمات سرانجام دی جارہی ہے۔تعلیم وتربیت، حفظ وناظرہ، دینی وعصری   ادارے،سوشل میڈیاو انفارمیشن ٹیکنولوجی،تصنیف وتالیف،دینی واصلاحی  تربیت  کےلئےدار السنۃ کا قیام،سماجی، معاشرتی  اور بلارنگ ونسل خدمت انسانی کےلئے فلاحی خدمات، یتیم بچوں  کی نگہداشت  کے لئے یتیم خانے، سماعت وبصارت  سے محروم  بچوں کےلئے ڈیجیٹل   پروگرامز ،مساجد ومدارس کی تعمیر وترقی، ایجوکیشنل اداروں کا قیام  اور اس کے علاوہ ملک کے طو ل وعرض میں  دین کی تعلیمات عام کرنے کی کوششیں   کے ساتھ  بین الاقوامی سطح پر اسلام  کی عہد رفتہ  کی یاد تازہ کرنےکےلئے   دعوت اسلامی کے  عملی پروجیکٹ   کسی پر ڈھکے چھپے نہیں۔

یقینا یہ سب کچھ  دینی جذبہ رکھنے والوں کی بے لوث  خدمات کا نتیجہ ہےکہ دعوت اسلامی  اپنی جداگانہ کاوشوں سے  دنیا بھر میں نیکی کے کام کرنے  میں  مصروف ہےاور عاشقان رسول کی یہ دینی تحریک  سب ہی اہل خیر  اور اسلام  کی خدمت کا درد رکھنے والوں سے دینی کاموں میں معاونت اورمالی تعاون کی امید بھی رکھتی ہے کیونکہ  ہر کام کےلئے کثیر اخراجا ت کی ضرورت ہوتی ہے۔عید الاضحی کے موقع پر  دعوت اسلامی تما م عاشقان رسول   کو نیکی کے کاموں میں قربانی کی کھالوں  کے ذریعے حصہ ملانے کےلئے  اپیل کرتی ہے ۔ چنانچہ قربانی کی جانوروں کی کھالیں  دعوت اسلامی کے  بے شمار دینی پروجیکٹ میں دے کر اپنے لئے دنیاو آخرت   اجرو ثواب کمائیں اور جہاں جہاں ممکن ہوسکے دعوت اسلامی کے ساتھ مل کر نیکی کے کاموں  کو آگے بڑھائیں ۔جس طرح قربانی آپ  اللہ کی رضا کےلئے کرتے ہیں تو قربانی کے جانور کی کھال  بھی اللہ  ہی کی راہ میں دے کر  دعوت اسلامی کا ساتھ دیجئے۔

گھر بیٹھے قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی  کو دینے کے لیئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔

0313-3252692