deeni dora e zambia
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دینی دورہ زامبیا

23 جنوری 2024 سے زامبیا  میں اسلام کی روشن تعلیمات کا شعور اجاگرکرنے کےلئے مذہبی اسکالر جناب عمران قادری دینی دورہ کررہے ہیں

زیمبیا افریقی ملک جو کہ جنوبی وسطی افریقہ میں واقع ہے معدنیا ت اور قدرتی وسائل پر مشتمل ہے۔ زامیبا میں رہنے والے لوگوں کو دین کے قریب اور اسلام  کی تعلیمات پر عمل کا جذبہ بیدار کرنے کےلئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی   بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ زمبیین لوگوں   میں  دینی شعور، اسلام کے پیغام کو پہنچانے اور ان کی تربیت کے لئے دینی اداروں کا قیام ، باقاعدہ درس وتدریس ، عالم بنانے والے کورسسز ، قرآن کی بنیادی تعلیمات کا بہتر انداز میں اہتمام کےلئے جامعات المدینہ ، مدرسۃ المدینہ کا قیام  اور بہت ہی تھوڑے وقت میں باکردار افراد کی تیاری  اور بہت کچھ علم دین کی اشاعت کے سلسلے میں دعوت اسلامی کی کاوشیں  افریقی ملک زیمبیا میں نظر آرہی ہے۔باقاعدگی سے عاشقان رسول مبلغین دعوت اسلامی بھرپور انداز میں زمبیین لوگوں کو اسلام کے قریب لانے کےلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں اور خاصی تعداد میں زیمبیا کے لوگ دعوت اسلامی کے مبلغین کی تبلیغ سے دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں نومسلموں کی دینی واخلاقی تربیت اور تبلیغ دین کے لئے عالمی مبلغ اسلام ،دینی ومذہبی اسکالر ،مرکزی شوری کے چیف ایگزیکٹو جناب عمران عطاری  جنوری 2025 کی 23 تاریخ سے زامبیا کا تبلیغی و دینی دورہ کر یں گے ۔نگران شوری کے مصروف دینی دورہ کا شیڈول   2 دنوں پر مشتمل ہوگا جس میں آپ کی دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت اور خصوصی بیانات بھی   فرمائیں گے،نومسلموں سے ملاقات اور ان کو تربیت بھی فرمائیں گے ،دعوت اسلامی کے دینی ادارے ، تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ اور تعلیمی نظام کا جائز ہ بھی لیں گے ۔ ساتھ ہی حاجی عمران  غیر مسلموں کو  اسلام کا پیغام ہدایت بھی پہنچا ئیں گے۔