deeni dora south africa 2025
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ساؤتھ افریقہ کا دینی دورہ - 2025

ساؤتھ افریقہ  میں تبلیغ دین کےلئے25جنوری سے 2 فروری تک نگران شوری کا دینی دورہ

دعوت اسلامی انٹرنیشنل  کے چیف ایگزیکٹو دینی اسکالر  محمدعمران  نے دعوت اسلامی کے تمام تر دینی ، تعلیمی ،اصلاحی، فلاحی ، تبلیغی  ،سماجی کاموں کو دنیا کے چارو اطراف میں متعارف کروانے کےلئے اپنے شیخ طریقت امیر اہلسنت کی سرپرستی میں  عملی جدوجہد کا آغاز کیااور تقریبا 150سے زائد ممالک میں دعوت اسلامی کے دینی فلاحی اداروں کی بنیاد رکھیں۔ مولانا عمران قادری ایک جہاں دیدہ، صاحب فراست اور معاشرتی تبدیلوں  کے ہوش ربااثرات پرگھری نظر رکھنے والے انسان ہیں جودعوت اسلامی کے نگران کی حیثیت میں اپنی خداد اد صلاحیتوں کے ساتھ علم دین کی شمع فروزاں کرنے کے لئے دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں دعوت اسلامی دینی کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔سال 2025 میں دعوت اسلامی کے تبلیغی مشن  اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کوشش کرنی ہے  کو عملی جامہ پہنانے کےلئے گزشتہ کی دنوں سے ساؤتھ ایشین ممالک میں نیکی کی دعوت ہر فرد پہنچانے کے لئے دینی جدوجہد کررہے ہیں ۔ ساؤتھ کوریا کے کامیاب دینی دورے کےبعد مبلغ دعوت اسلامی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران عطاری  25 جنوری 2025 سے  فروری کی 2 تاریخ تک ساؤتھ افریقہ کا دینی دورہ کرنے تشریف لے جائیں گے جہاں مولانا عمران قادری صاحب  مختلف اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات دیں گے، انفرادی تبلیغ کریں گے ،ساتھ افریقہ میں قائم دعوت اسلامی کے دینی اداروں اور تعلیمی درسگاہوں کا دورہ بھی کریں گے۔ساتھ ہی ساؤتھ افریقہ کے غیر مسلوں کود عوت دین بھی دیں گے۔ ساؤتھ افریقہ کے دینی دورے کےدوران حاجی عمران قادری  جامعات المدینہ ، مدرسۃ المدینہ کے طلبا کےساتھ  نیکی کی دعوت دینے مختلف علاقوں اور شہروں کا دورہ بھ کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ میں تبلیغ دین کےلئے نگران شوری کے ساتھ سفر کی سعادت حاصل کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے انٹر نیشنل ٹریول ڈیپاڑمنٹ سے رابطہ کریں اور دین کی تبلیغ کے سفر پر قافلہ کی صورت میں روانہ ہوئیں۔