deeni dora south korea
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دینی دورہ ساؤتھ کوریا

مولانا عمران  قادری  تبلیغ دین کے سلسلہ میں 27 دسمبر سے 31 دسمبر تک ساؤتھ کوریا کا دینی دورہ  کررہے ہیں

ساؤتھ کوریا میں تبلیغ دین اور دینی تعلیمات  کوریین مسلمانوں تک پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات گزشتہ کئی سالوں سے  جاری  ہے اور تسلسل کےساتھ دعو ت اسلامی کے قافلے ساؤتھ کوریا  کے مسلمانوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی تبلیغ اور اسوہ رسول کے مطابق زندگی کو ڈھالنے کی عملی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھنے اور اسلام کی تبلیغ اور دینی تعلیمات کی اشاعت ، عام کوریین مسلمانوں میں سنت رسول پر عمل کاجذبہ ابھارنے اور ترغیب دلانے کےلئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مذہبی اسکالر مولانا حاجی عمران عطاری ساؤتھ کوریا کا خصوصی دینی دورہ کرنے جارہے ہیں  آپ کا دینی دورہ کا شیڈول 27 دسمبر سے شروع ہوگا اور 31 دسمبر تک جاری رہے گا ۔حاجی عمران قادری عطاری کے دینی دورہ کے دوران دعوت اسلامی ساؤتھ کوریا  کے تحت مختلف اجتماعات اور مذہبی کانفرنس انعقاد کیا جائے گا جس میں بطور مہمان خصوصی عمران قادری نگران شوری شرکت کریں گے اور ساتھ ہی عام کوریین مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے کےلئے کوریا کے مختلف شہروں میں تبلیغ بھی فرمائیں گے۔دورہ حاضر میں دین   کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور دینی تعلیمات کو ہر فرد تک پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی کا کردار لائق تحسین اور قابل تقلید ہے جس پر دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے نگران کی دینی سوچ اور مذہبی خیالات نے معاشرے میں دور رس اثرات مرتب کئے ہیں یہ وجہ ہے کہ نگران شوری کی زیادہ تر توجہ اصلاح احوال فرد اور معاشرے کی ابتری کو بہتری کی طرف لانے میں مبذول ہوتی ہے۔ساؤتھ کوریا کے مسلمانوں کو مولانا عمران قادری کی آمد سے فائدہ اٹھانے کےلئے دعوت اسلامی کے اجتماع میں شرکت کے ساتھ ملاقات کرنے کا بھی  موقع ملے گا اور براہ راست  عمران عطاری قادری کی پندو نصائح اور فکر انگیز گفتگو سے دل و جان  کی راحت کا سامان بھی میسر ہوگا۔