دعوت اسلامی کا مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر
دعوت اسلامی نے جہاں دیگر شعبہ جات میں دینی خدمات کا کام بخوبی سرانجام دیا
دینی و مالیاتی اداروں سے وابستہ پروفیشنل حضرات کےلئے اسلامی فنانس کورس کے پانچویں مرحلہ کا آغاز
اطلاعات کےمطابق کنزالمدارس بورڈ سے الحاق شدہ جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ گزشتہ کئی سالوں سے اسلامی بینکاری کی عملی تعبیر اور خدوخال سے متعلق کئی کورسسز کا انعقاد کرچکا ہے اسی سلسلہ کے ایک کڑی کا آغاز ا اسلامی فنانس کورس کے نام سے یکم اکتوبر 2023 سے کیا جارہاہے ۔ اسلامک فنانس کورس کی انفرادیت میں اضافہ کےلئے اسلامی معاشیات ، اقتصادیات اورجدیداسلامی بینکاری نظام کے ماہرین کے خصوصی لیکچرز کابھی اہتمام کیاجارہا ہے ۔یہ کورس درحقیقت مالیاتی اداروں میں کام کرنے والے حضرات کےلئے حقیقی اسلامی نظام مالیت کو سمجھنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔بیع وشرا سے لیکر تجارتی معاہدات اور خریدوفروخت کے عقود ،شراکتی داری، فنانسنگ اور دیگربینکنگ کے عملی پہلوؤں پر مشتمل کورس کی اہمیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس تین ماہ کے کورس میں ان سب موضوعات کا احاطہ کیاجائےگا جو اسلامی فنانس کے سمجھنے کےلئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ تمام بینکنگ سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے حضرات کو دعوت دیتا ہےکہ اسلامی فنانس کے اہم معلوماتی پروگرامز میں خود بھی رجسٹریشن کرواکر شرکت کریں اور اسلام کے عالمی مالیات نظام کو سمجھنے کےلئے دوسروں کو بھی دعوت دیں۔ کورس سے متعلق معلومات کےلئے مرکز الاقتصاد الاسلامی اور جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ دعوت اسلامی سے : 02:00PM تا 04:00PM کے دوران نمبر Whatsapp: 03228257372 پر رابطہ کیا سکتا ہے۔