district bar association kay wukla se khitab
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب

فیضان مدینہ فیصل آباد  میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وکلا سے حاجی شاہد عطار ی نے خطاب کیا

دعوت اسلامی  کے دینی مراکز   اسلام اور اہل اسلام کی خدمت کے وہ قلعے ہیں جن سے اسلامی تعلیمات کی روشنی پھیلتی ہے،علم کی شمعیں جلتی ہوئی نظر آتی ہے، سنت رسول کی خوشبوؤں کی لٹیں پھوٹتی ہے ، افراد معاشرہ کی ظاہری وباطنی زندگیاں سنورتی ہوئی نظر آتی ہے، سماج بہبود کے نئے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ قرآن وسنت کی تبلیغ کے وہ اعلی ادارے ہیں جن پر لوگوں کا بہر پور اعتماد ہوتا ہے اسیلئے ملک وبیرون ملک میں قائم دعوت اسلامی کے دینی ادارے امن وآتشی کا گہوارے بن کر خیر کی سوغات تقسیم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،خدمت اسلام میں مصروف دعوت اسلامی کے دینی اداروں کی جاذبیت لوگوں کو کھینچ کر اپنی جانب مائل کرتی ہے۔گزشتہ دنوں ایک ایسا ہی منظر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وکلا کے وزٹ کےدوران فیضان مدینہ فیصل آباد میں دیکھنے کو ملا۔وکلا کے وزٹ کےدوران  عالم باعمل ، صوفی باصفا،مبلغ دعوت اسلامی ،نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے وکلاسے فکر انگیز بیان  کیا  اور وکلا کے دل ودماغ پر فکر آخرت  کے گہرے نقوش مرتب کئے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وکلا نے فیضان مدینہ فیصل آباد   میں ہونے والے دینی کاموں کاجائزہ لیا اور حاجی شاہد عطاری سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے پرتاثیر گفتگو  سے محفوظ ہوئے۔