do roza sunnaton bhara ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، اسکالرز، یونیورسٹی فیکلٹیز کا دو روزہ اجتماع

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں  پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، اسکالرز، یونیورسٹی فیکلٹیز  اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افرادکا دو روزہ سنتوں بھرا اجتماع 26 اکتوبر کو شروع ہوگا۔

دنیاوی علوم میں مہارت رکھنے والے جب علم دین کے زیور سے آراستہ ہوکر میدان عمل میں اعلائے کلمۃ الحق کے لئے نکلتے ہیں تو راستے کے پیچیدہ مسائل دین کی برکتوں سے از خود حل ہونے شروع ہوجاتے ہیں کیونکہ دینی ودنیاوی علوم کے اسکالز، فلاسفرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا معاشرہ میں ایک مقام ہوتا ہےاور اگر وہ حضرات اپنے مقام وعہدے پر فائز  رہ کر دینی خدمت بھی کریں تو ان کے مقام ومرتبہ میں مزید اضافہ ہوتاہے ۔دعوت اسلامی ایسے ارباب علم ودانش کو دین کی اہمیت کی سوچ دینے اور ان کو علم دین کے زیور سے آراستہ کرنے کےلئے وقتا فوقتا اجتماعات میں دعوت دیکر فکر آخرت کا درس بھی دیتی ہے اور ملک وقوم کی علمی خدمات سرانجام دینے پر برانگیخہ کرتی ہے۔

جامعات المدینہ سےدرس نظامی مکمل کرکے فلسفہ ،قانون ، اسلامی علوم، اقتصادیت،تاریخ اسلام،سیاسیت اور اسلامی شخصیات پر ریسرچ کررہے ہیں اور کئی تحقیقی مقالے جمع کرواکر پی ایچ ڈی اسکالرز بھی بن چکے ہیں اوردعوت اسلامی کے یہ علماء اسکالرز مختلف علوم میں ڈاکٹریٹ کرکے اسلام کی عالمی سطح پر خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

چنانچہ دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان بھر کی جامعات ،یونیورسٹیز، کالجز کے پروفیسز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، دینی ودنیاوی اسکالرز، فیکلٹی ممبرز ،ایجوکیشنل اسٹاف اوراسکول کےٹیچرز ،پرنسپلز   ْحضرات  ایک عظیم الشان دوروزہ سنتوں بھرا اجتماع 26 اکتوبر کو 01:00PM پر شروع ہوگا۔ اس اجتماع میں شیخ کامل امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری  بھی شرکت فرمائیں گے اور اپنے گرانقدر افکاروخیالات سے نوازیں گے۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران ریلیجس اسکالر جناب حاجی عمران عطاری اور  مولانا عبد الحبیب عطاری صاحب بھی بیان کریں گے ۔

اہل علم کی صحبت سے مستفید ہونے اورآخروی امور ،خدمت دین،زندگی گزارنے کا اسلامی طریقہ اور سنت رسول پر عمل پیرا ہوکر معاشرے کو علم وعمل کی طرف کس طرح گامزن کریں یہ سب کچھ جاننے کےلئے دعوت اسلامی کے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اجتماع میں  شرکت کرکے جانئے۔

آن لائن رجسٹریشن کے لئے Https://Madani.co/Meetup لنک   پر کلک کیجئے ۔