دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ڈاکٹرز اجتماع، 29 اور 30 جون 2024

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں  میڈیکل شعبہ  سے وابستہ  پروفیشنل،پروفیسرز،  ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کا  دو روزہ سنتوں بھرااجتماع 29 اور30جون کو ہوگا

 انفرادی  واجتماع، سیاسی ومعاشرتی، دینی ودنیاوی، خانگی وسماجی  اور زندگی کے مختلف شعبہ جات   سے متعلق مکمل رہنمائی  اگر کسی مذہب   میں ملتی ہے تو وہ فقط اسلام ہے  کیونکہ  اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے   جو ہمیں گود سے گور تک   کامیاب زندگی گزارنے کے اصول فراہم کرتا ہے۔اسلامی تعلیمات  کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ  اس میں ہر دورکے مسائل کا ادراک اور اس کے حل کےلئے اصول وضوابط   بھی موجود ہیں۔دعوت اسلامی دنیا کی واحد دینی تحریک ہے جس نے  اسلام کے پیش کردہ نظام  کو عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے 80سے زائد شعبہ جات میں  اسلامی تعلیمات کا اجرا  کیا اور لوگوں کو دین پر عمل کی  ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ دعوت اسلامی نے دور جدید کے ہر  شعبہ جات پر بھی خصوصی توجہ دی جس کی ایک مثال میڈیکل سائنس سے وابستہ پروفیشنل ، ڈاکٹرز، پروفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف ، میڈیسن  سےحضرات ،وارڈ بوائے،ٹیکنیشنز، میڈیکل آلات  کا کام کرنے والے تاجر حضرات        ہیں۔دعوت اسلامی نے اس شعبہ    میں بھی  اسلامی تعلیمات   کے عملی نفاذ کےلئے  کوششیں کیں اور ہر سال میڈیکل شعبہ سے وابستہ ہر فرد کی دینی و اخلاقی تربیت کےلئے خصوصی طور پرایک روزہ ،دو روزہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیااور ماضی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے  ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے  دو روزہ سنتوں بھرا اجتماع   29 اور 30 جون  2024     کو عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہورہاہے ۔اس اجتماع میں  عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت جناب مولانا محمد الیاس قادری   کی بھی شرکت ہوگی ۔امیر اہلسنت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں  میڈیکل سائنسز سے وابستہ حضرات  کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔نیز مبلغ اسلام ، نگران مرکزی مجلس شوری جناب حاجی عمران عطاری اورکئی دیگر اراکین شوری کی بھی شرکت ہوگی۔اس خصوصی اجتماع میں  علم دین سیکھنے کےلئے ہرعاشق رسول بھی شرکت کرسکتا ہے۔