europe aur africa kay deeni doray
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یور پ اور ساؤتھ امریکہ کا دینی دورہ

نگران  مرکزی مجلس شوری جناب حاجی  محمد عمران عطاری اور رکن شوری جناب  حاجی  عبد الحبیب  عطاری یور پ اور ساؤتھ امریکہ    کا  دینی دورہ    کریں گے

دعوت دین    کے  لئے جد وجہد  اور اسلام کی ابدی تعلیمات کو دنیا بھر عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے  مدنی  قافلے   راہ خدا میں سفرکرتے رہتے ہیں ۔ان مدنی قافلوں کے ذریعے  لاکھوں لوگ  دین کے قریب آئے، سنت رسول کے سانچے میں ڈھلے،  بے عمل  باعمل بنیں ، دینی و اخلاقی  اصلاح  ہوئی،افراد معاشرہ دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں  سے  دین کے قریب آئے۔مدنی قافلہ  دعوت دین  دینے کا نام ہے اس قافلہ کے مسافر اخلاص ومحبت کا پیکر بن کر لوگوں کی دین کی دعوت دیتے ہیں اور اب یہ سلسلہ دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق  اس   دعوت دین کے سلسلہ   کو مزید آگے بڑھانے کےلئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران  عالمی سفیر اسلام  جناب مولانا حاجی عمران عطاری   صاحب اور رکن شوری جناب  حاجی عبد الحبیب عطاری صاحب  یورپ اور ساؤتھ امریکہ کے مختلف  ممالک میں  دینی کام کرنے کےلئے 03 اگست  کو روانہ ہوں  گے۔نگران شوری  اور رکن شوری جن ممالک  میں دینی کاموں سرانجام دینے کےلئے سفر کریں گے ان شامل   Cyprus, Malta, Italy , Albania, Hungry, Suriname, Guyana  ہیں ۔ یورپ اور ساؤتھ امریکہ کے دینی دورہ کے تفصیلات سے متعلق مزید معلومات اور اس مدنی قافلہ میں شرکت کےلئے دعوت اسلامی  کے انٹر نیشنل  افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے  +92 315 8661345 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔