europe aur south america ka deeni dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یورپ اور ساؤتھ امریکہ کا دینی دورہ

نگران  مرکزی مجلس شوری جناب حاجی عمران عطاری   اور رکن شوری جناب  حاجی عبد الحبیب عطاری اگست میں  البانیہ کا دینی  دورہ کریں گے۔

یورپ اور ساؤتھ امریکہ  کے مختلف ممالک میں نیکی کی دعوت   دینے اور علم دین کی شمع فروزاں کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب مولانا محمد عمران عطاری صاحب اور   مجلس شوری کے رکن جناب  حاجی عبد الحبیب عطاری صاحب  ماہ اگست 2024 میں دینی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔  اس دینی دورے کے دوران  07 اور 08اگست  البانیہ کے مختلف شہروں میں  شعبہ ہائے زندگی   سے وابستہ عاشقان رسول کو     نیکی  کی دعوت دینے کےلئے ملاقات اور دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع  میں  اصلاحی  بیانات فرمائیں گے۔ البانیہ  اور اس کے مضافات میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا بھی سلسلہ جاری ہے  ۔مرکزی مجلس شوری کے نگران  کے اس دورہ سے البانیہ میں مقیم دعوت اسلامی کے ذمہ داروں کو مزید اچھی رہنمائی بھی ملے گی اور نیکی کےکام کرنے  جذبہ بھی ملے گا۔