europe kay taleemi idaron ka visit
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    یورپ کے تعلیمی اداروں کا وزٹ - رکن شوری شعبہ تعلیم

    دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ہیڈ رکن شوری جناب عبد الوھاب عطاری  25 اپریل سے یورپ کے تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں گے

    انگلینڈ  کے مختلف شہروں میں قائم دعوت اسلامی کے Islamic and modern Education institutes  کا وزٹ اور تعلیمی جائزہ لینے کےلئے  دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے رکن اور شعبہ تعلیم کے نگران جناب عبد الوھاب عطاری  اپریل  کی 25 تاریخ سے 30مئی 2025 یو کے میں مصروف رہیں گے۔ اطلاعا ت کے مطابق رکن شوری جناب عبد الوھاب قادری صاحب  اپنے تعلیمی دورے کے جدول کے مطابق 25 تا27اپریل2025   Manchester  میں جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ ،دار المدینہ، فیضان آن لائن کلاسسز اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ پھر28تا 29 اپریل Lancashire  میں دعوت اسلامی کے ایجوکیشنل سسٹم   کا تنقیدی وتحقیقی جائزہ لیں گے ۔ 30 اپریل تا 2 مئی  Yorkshire میں دعوت اسلامی کے نظام تعلیم اور ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ  کے جملہ اسٹاف اور طلبہ سے ملاقات اور دینی وماڈرن ایجوکیشنل سسٹم پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔یوں ہی 3 مئی تا 5 مئی  East Midlands، 6 تا7 مئی North East، 8تا 9 مئی  Scotland ،10تا 12 مئی Wales 13 تا 15 مئی West Midlands، 16 تا 21 مئی South East ،22تا 25 مئی انگلینڈ کے مشہوراور مصروف شہر London، 26 تا 28 مئی  Eastاور آخر میں 29 تا 30 مئی 2025  Albania میں دعوت اسلامی کے ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اور دیگر اسلامک ایجوکیشنل سسٹم کے تحت تعلیمی اداروں کا بھی وزٹ کریں گے۔

    25اپریل 2025 سے شروع ہونے والے انگلینڈ کے دورے کے دوران  رکن شوری جناب عبد الوھاب عطاری  دعوت اسلامی کے جملہ ایجوکیشنل اسٹاف سے بالمشافہ ملاقات اور یورپ کے نظام تعلیم کے مقابلے میں اسلامک ایجوکیشنل کی طرف بڑھتے ہوئے رجحانات پر سیر حاصل گفتگو بھی کریں گے۔

    یورپ میں جہاں دیگر اسکولنگ سسٹم کے تحت محتلف کورسسز اور تعلیمی نظام کو چلایا جارہا ہے وہیں بڑی حد تک دعوت اسلامی بھی اہل اسلام کےلئے تعلیم وتربیت کے ساتھ اسلامی شریعت کےاصولوں اور سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کا ماحول فراہم کرتی ہے ۔دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ کے نگران جناب عبدالوھاب عطاری تعلیمی کارکردگی اور بہتر سے بہتر تعلیمی انتظامات  پیش کرنے کےلئے ماہرین تعلیم سے باہمی مشاورت بھی کریں گے۔

    تعلیمی دورے سے متعلق مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبرز: +44 7729 051582/ +92 301 6660820 پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔