دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ایف جی آر ایف کے تحت خون کا عطیہ

خون کا عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر  ایف جی آر ایف کے تحت  ہزارسے زائد   خون کی بوتلیں عطیہ کیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  14 جون   World Blood Donor Day یعنی خون کا عطیہ کرنے کاعالمی دن منایاجاتاہے ۔اس اہم موقع پر فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)    نے بھی   تھیلیسیمیا اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں  کو درکار خون کی ضرورتوں کو پوراکرنے کےلئے 86000ہزار خون   کے  بیگ عطیات کئے۔ایف جی آر ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں  بلڈ بینک قائم کئے ،تھیلیسیمیا  کےمریضوں کےلئے  عوام الناس میں خون عطیہ کرنے کاشعور بیدارکیا،خون دینے سے متعلق  میڈیکل کیمپ لگائے، مختلف مریضوں کے لئے خون  کی کمی کو پورا کرنے کےلئےایف جی آر ایف کے کارکنان ،ذمہ داران  نے اس عالمی دن کے موقع پر انسانیت کی خدمت کا عظیم کام سرانجام دیااور  ملک کی تاریخ میں   پہلی بار World Blood Donor Day کے دن  ہزاروں کی تعداد میں تھیلیسیمیا اور مختلف امراض کا شکار مریضوں  کےلئے   خون کی بوتلیں  وقف کیں۔