اسلامی فنانس کورس
اطلاعات کےمطابق کنزالمدارس بورڈ سے الحاق شدہ جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ گزشتہ کئی سالوں
آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں ایف جی آرایف کے تحت اسکلز ان ہانسمنٹ پروگرام (SEP) کی افتتاحی تقریب
اچھی تعلیم وتربیت اچھا انسان بناتی ہےاورکسی بھی شعبہ میں پروفیشنلزم یعنی پیشہ وارانہ مہارت انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(FGRF) کا بھی بنیادی مقصد خدمت انسانی کے ساتھ افراد معاشرہ کو ایسی تعلیمی وتربیتی کی درسگاہیں، انسٹیٹیوٹ، اسکلزانہانسمنٹ پروگرامز مہیا کرنا جہاں نوجوان باآسانی تعلیم وتربیت کے ساتھ پیشہ وارنہ شعبہ ہائے زندگی کی ضرورت اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق علم وہنر سیکھ سکیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں ایف جی آر ایف نے ایس ای پی (SEP) دیپارٹمنٹ کے تحت نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ انٹر نیشنل لینگوئجز، آئی ٹی سافٹ ویئر ، ہارڈویئر، موبائل اپیلی کیشن ڈیویلپمنٹ اور بے شمار فنی تعلیم کے پروگرامز متعارف کروائے۔اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 08 جولائی 2024 کو آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ میں اسکلزانہینسمینٹ پروگرامز کا افتتاح کیاگیاجس میں کثیر تعداد میں نوجوان ، پروفیشنلز،ٹیچرزاور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایف جی آر ایف کی سماجی ، فلاحی، تعلیمی اورموجودہ حالت میں غریب گھرانی کے بجلی کے بل کی مدد میں ریلیف فنڈ قائم کرنے کی کوششوں کوسراہا ۔