fgrf ki imdadi sargarmiyan gaza kay liye
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اہل غزہ کے لئے ایف جی آر ایف کی امدادی سرگرمیاں

غزہ میں جنگی بندی کےفورا بعد اہل غزہ کےلئے ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کی امدادی کاروایاں تیزی سے شروع ہوگئیں

عالمی سطح پر خدمت دین کےساتھ انسانیت کی فلاحی خدمت میں پیش پیش دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف نے فلسطین میں جنگ بندی کے فوری بعد  اہل غزہ   کی امداد کےلئے سامان خورد ونوش سے لدے  ٹرک غزہ کی طرف روانہ کردیئے۔ایف جی آر ایف کی چیف ایگزیکٹو سفیر دعوت اسلامی ،معروف مذہبی اسکالر جناب عبد الحبیب عطاری اور ایف جی آر ایف یوکے کے ہیڈ جناب سید فضیل رضانے اپنی تمام تر سرگرمیوں کو چھوڑ کر غزہ  کےمظلوم لوگوں کو کھانے پینے اور سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کپڑے اور خصوصا غزہ میں آٹے کی قلت کو پیش نظررکھتےہوئے  24000 کلو آٹا کے کنٹینراور 360 راشن بکس   کےساتھ اردن روانہ ہوئے جہاں  پہلے ہی سے ایف جی آر ایف کے کارکنان  امدادی سامان   کے ساتھ موجود تھے۔یاد رہے کہ دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے غزہ میں حالیہ کشیدگی اور سخت جنگی حالات کے دوران بھی ہر ممکنہ طورپر اہل غزہ  کی مدد کےلئے  ادویات، کھانے پینے کی اشیاء ، بستر ، گرم کپڑے،خیمے ، پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان بھی  پہنچایا اور جونہی جنگ بندی کے اعلان ہو ا  بغیر وقت ضایع کئے ایف جی آر ایف کی ذمہ داروں نے  مقامی این جی اوز کےساتھ  مل کی غزہ  میں زندگی کی بحالی کےلئے کوششیں شروع کردیں۔

اردون میں موجود ایف جی آر ایف کی چیف ایگزیکٹو جنا ب عبد الحبیب عطاری اور سید فضیل رضا نے اردون کی مقامی این جی اوز کےساتھ رابطہ کیا اور تقریبا 650 خاندان کےلئے غذائی  اشیا  پہنچائی  ۔غزہ میں اس وقت آٹے کی قلت کا بحران ہے اہل غزہ کو آٹے کے بحران سے نکالنے کےلئے جو فوری طور ی پر مقامی این جو اوز کےساتھ مل کر آٹے کی ترسیل  کا کام کیا یقینا  ایف جی آرایف کا تاریخی کارنامہ ہے ۔ضرورت کے وقت انسان کی خدمت کرنا گویا انسانیت کو زندہ کرنا ہے اور ایف جی آر ایف  نے یہ کام کردکھایا ہے۔خدمت دین کے ساتھ خدمت انسانیت کے کاموں میں مصروف ایف جی آر ایف  کے ساتھ مل کر غزہ  میں پھیلی غذائی قلت اور گھروں کی تعمیر نو میں  اپنا حصہ ملایئے اور ایف جی آر ایف کے ساتھ دکھیاری امت کے درد کا مداوا بنیئے۔