fgrf ki taraf se electric relief fund
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ایف جی آرایف کی طرف سے الیکڑک ریلیف فنڈ

ایف جی  آرایف  نے  مہنگائی  کے بوجھ تلے  دبے  ضرورت  مند غریب افراد کی مدد    کےلئے الیکڑک ریلیف فنڈ قائم  کردیا

مہنگائی ،معاشی تنگدستی، بے روزگاری ،کم آمدنی اور ضروری اخراجات   میں سب سے زیادہ ناروا بجلی کے بلز نے   ہر محدود آمدنی والے  کی زندگی کو  مشکل سے مشکل تر بنادیا۔بجلی کے بل کے ادائیگی کےلئے گھریلو سامان کو بیچنے پر مجبور  غریب گھرانے  کی بے بسی اور معاشی بدحالی کا شکار ضرورت مند سفید پوش کےلئے زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہوگیااوراس گرمی کی شدت کا بنا بجلی استعمال کئے برداشت کرنا بھی  ممکن نہیں۔اس سنگین صورت حال  نبردآزما ہونےاور غریب خاندان کی مدد  کےلئے عظیم علمی وروحانی شخصیت  ، مبلغ اسلام،مصلح امت حضرت  مولانا محمد الیاس قادری  صاحب نے  مالی  لحاظ سے  خوشحال افراد  کو ضرورت مند افراد کی مدد  کرنے کی ترغیب دلائی۔امیر اہلسنت الیاس قادری کی آواز کی ترجمانی کرتے ہوئے  دعوت اسلامی کے ویلفیئر شعبہ ایف جی آرایف نے  ضرورت مند  مسلمانوں کی مدد کےلئے  ہنگامی طور پر  الیکٹرک ریلیف فنڈ قائم کیا۔

اس الیکٹرک ریلیف فنڈ کی مدد میں جمع ہونے والے رقم سے  ضرورت مند مسلمان   کی بجلی کے بل کی مدد میں ریلیف  دیا جائے گا۔نیز ایف جی آر ایف    نے غریب کی مدد کا جذبہ رکھنے والوں کےلئے  الیکٹرک ریلیف   پیکجز بھی متعارف کروائے  ہیں ،جیساکہ   کوئی ایک گھر کےلئے  چارج ایبل فین اور ایک ایل اے ڈی لائٹ   دینا چاہتا ہے تو  اس کا  ڈونیشن پیکج 5500   ہے  ، یوں ہی 200 واٹ کا سولر سسٹم لگاناچاہتاہے تواس کا ڈونیشن پیکج 40000 ہزار ہے اور اگر کوئی 12 کے وی کا  یو پی  ڈونیٹ کرنا چاہتا ہے  تو اس کا ڈونیشن پیکج 40000 ہے۔

 ایف جی آرایف کے الیکٹرک ریلیف فنڈ  قائم کرنے کامقصد صرف ضرورت مند مسلمان کی مدد ہے اگر آپ ایف جی آر ایف   کے اس عظیم مقصد میں شامل ہونا چاہتے تو ڈونیشن دیتے وقت  ریفرینس  میں الیکٹرک ریلیف فنڈ ضرور واضح کرنا ہے تاکہ آپ  کا عطیہ آپ کے دیئے ہوئے مقصد میں استعمال کیا جاسکے۔