جناب محمد عیسی الطاہری نے اپنے وفد کے...
متحدہ عرب امات سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیت جناب محمد عیسی الطاہری نے اپنے وفد کےسا...
سلطنت عمان کے قونصل جنرل سامي عبداللہ سلیم الخنجیر ی نے ترجمان دعوت اسلامی مولانا محمد عبد الحبیب قادری کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی ، تبلیغی ، تعلیمی، تحقیقی اور فنی خدمات ہر آنے والے مہمان کو عالم اسلام کی عظیم روایتوں کی یاد تازہ کرواتے ہیں ۔ فیضان مدینہ ایک ایسا دینی مرکز ہے جہاں سے دنیا بھر میں80 سے زائد شعبہ جات میں خیر کے کام تقسیم ہوتے ہیں۔
گزشتہ دنوں سلطنت عمان کے وائس قونصل جنرل جناب سامی عبد اللہ سلیم الخنجری نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور دعوت اسلامی کے دینی ، اصلاحی ، رفاہی ، اشاعتی ، نشریاتی اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کے شعبہ میں میں دعوت اسلامی کی خدمات کو ملاحظہ۔ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ پر تشریف لائےہوئے سلطنت عمان کے وائس قونصل جنرل کو ترجمان دعوت اسلامی مشہور اسکالر جناب عبد الحبیب قادری صاحب نے دینی تحریک دعوت اسلامی کے شب و روز ہونے والے کاموں کے بارے میں مکمل بریفینگ دی، مختلف شعبہ جات میں جاکر عبد اللہ سلیم الخنجری نے کاموں کا جائزہ لیکر ترجمان دعوت اسلامی کو مبارک باد پیش کی ۔