germany ka deeni dora 2025
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

جرمنی کا دینی دورہ - 2025

مولانا عبد الحبیب عطاری  15 جنوری سے 17 جرمنی    کا دینی دورہ کریں گے

سال نو 2025  کےآغاز میں ہی  علم دین کی اشاعت اور  محبت رسول کی شمع فروزاں کرنے کے عزم کےساتھ دعوت اسلامی کے ذمہ داران  بیرون ملک  میں نیکی کی دعوت ہر مسلمان تک پہنچانے کےلئے راہ خدا میں سفر کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ چنانچہ ترجمان دعوت اسلامی  15 جنوری سے جرمنی کا دینی دورہ کررہے ہیں اس دینی دورے کے دوران دعوت اسلامی کے اجتماعات  میں اصلاحی بیانات  بھی کریں گے اور ساتھ ہی انفرادی ملاقات کےذریعے دعوت اسلامی کے پیغامات کو لوگوں تک پہنچانے کی عملی کوششیں بجالائیں گے۔نیکی کی دعوت کے اس سفر میں مولاناعبد الحبیب جرمنی کے مختلف اداروں ، تعلیمی درسگاہوں اور سوشل ویلفیئر کےکاموں کا جائزہ بھی لیں گے ۔جرمنی کے تین دن کے دورے کو بھر پوراندا میں دینی کاموں میں گزار کر عبد الحبیب عطاری کا سفر دیگر ملکوں کی طرف جاری رہے گا۔فقط لوگوں کی دینی واخلاقی تربیت  کے ساتھ ان میں علم دین سیکھنے کا شوق پیدا کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی تبلیغی مساعی  کے ثمرات کسی سےڈھکے چھپے نہیں  ہرمسلمان جس کے دل میں خوف خدا اور عشق رسول ہے وہ دعوت اسلامی کے خدمت دین کے تمام شعبہ جات اور مبلغین کی دینی کاوشوں سے بخوبی آگاہ ہے۔وقت کو فضول کاموں ضائع کرنے کی بجائے رضائے الہی کےلئے نیکی کی دعوت عام  کرنے میں وقت گزار اتنہائی ثواب کا کام ہے اور دعوت اسلامی تمام ہی مسلمانوں کو نیکی کے سفر میں شریک ہونے کی دعوت دیتی ہے ۔ جرمنی میں رہنے والے تمام ہی اہل ایمان مولانا عبد الحبیب عطاری کے دینی دورے سے مستفید ہونے کےلئے دعوت اسلامی جرمنی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں اور عبد الحبیب عطاری کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت عام کریں۔