نیوزی لینڈ میں آن لائن نماز کورس
نیوزی لینڈ میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ایک کام عام مسلمانوں کی نمازوں کی ادائیگی
جرمنی میں دعوت اسلامی کے تحت ہر کلمہ گو کےلئے تین روزہ نماز کورس 27 دسمبر سے شروع ہورہا ہے
جرمنی میں ہیں اور نماز نہیں آتی تو سیکھنا مشکل نہیں دعوت اسلامی کے تین روزہ نماز کورس داخلہ لیجئے اور فرض عبادت نماز کو درست ادائگی کے ساتھ قائم کرنا سیکھئے ۔ ایک سنہری موقع رب کے حضور سجدہ ریزی کے آداب سیکھنے کا اس اہم عبادت کو اہل ایمان کی معراج کہاگیا ہے تو کیوں نا جس عبادت سے لذت مناجات الہی حاصل ہوتی ہے تو اس کی طرف دھیا ن دیا جائے اور اسے سنت طریقہ کےمطابق ادا کرنے کےلئے نماز کے فرائض وواجبات، سنن ، مستحابات، مکروہات نماز،نماز کو توڑنے والی چیزیں ، نماز کو مکمل کیسے کیا جائے اور بہت ساری نماز سے متعلق مفید باتیں سیکھی جائیں۔نماز سے متعلق بہت سارے مسائل سیکھنے سیکھانے کےلئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات اور نماز کورس کی افادیت کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں سرحدوں کے حدود بندیاں بھی اب دین سیکھنے سے مانع نہیں کیونکہ دعوت اسلامی ہر ممکنہ طور پر اہل ایمان کے ایمان کی حفاظت اور ان پر جو دین کے فرائض لازم ہوتے ہیں ان کو درست انداز کے ساتھ ادا کرنے کےلئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔آن لائن ، بذریعہ واٹس ایپ، ویبینار،انفرادی یااجتماعی کلاسسز کے ذریعے فیضان نماز کورس کروارہی ہے جیساکہ جرمنی میں نماز کورس 27دسمبر 2024 سے 29 دسمبر تک وہ بھی آپ کی سہولت کے پیش نظر مغرب اور عشاء کی نماز کےدوران شروع کیا جارہاہے۔ جرمنی میں نماز کورس کے دوران آپ کو وہ اہم باتیں سیکھنے کو ملیں گی جس سے آپ کو نماز درست بھی ہوگی اور آپ کو قلبی سکون بھی نصیب ہوگا۔
نماز کے مسائل ،
نماز کن چیزوں سے ٹوٹ جاتی ہے، نماز کی قرأت، نماز کے ارکان، مکروہات نماز، نماز
کے اوقات ،جمعہ کی نماز اور بہت کچھ نماز سے متعلق مسائل جاننے کےلئے صرف تین دین
وہ بی مغرب سے عشاء 27 دسمبر سے 29دسمبر 2024 تک
Germany Faizan e Madina Masjid Offenbach Schluss Strabe 20-22,63065 AM
Main
تشریف لائیں اور ارکان اسلام کا دوسرا اہم رکن نماز سیکھیں۔