haftawar ijtimah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہفتہ وار اجتماع 30 مئی 2024

30 مئی  2024شکار پور سندھ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خصوصی بیان  رکن شوری جناب حاجی عبد الحبیب عطاری   فرمائیں گے

عاشقان رسول  کی علمی وروحانی تربیت کا  بہترین   اجتماع ہر جمعرات  عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ  کراچی ا ور پاکستان کے بے شمار مقامات پر ہوتا ہے۔ اس روح پرور اجتماع میں ہزاروں لوگ شریک ہوکر ظاہری وباطنی اصلاح کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔دعوت اسلامی کے مبلغین  انفرادی واجتماعی طور پر شرکائے اجتماع کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کی  پیاری پیاری سنتیں  سکھاتے ہیں ،دین کے احکامات  بتلاتے ہیں،ذکر اللہ و ذکررسول سے دلوں کے زنگ دھلتے ہیں، بے نمازی نماز  کی اہمیت کو سمجھ کر نماز  کے پابند بن جاتے ہیں۔دعوت اسلامی کا یہ سنتوں بھرا اجتماع لاکھوں لوگوں کی دینی واخلاقی اصلاح  کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔بغیر کسی تعطل  کے باقاعدگی سے ہر جمعرات کو یہ اجتماع ہزاروں مقامات پر منعقدہوتاہے۔30 مئی 2024 کو سندھ کے شہر شکار پور  میں بمقام فیضان مدینہ نزد ٹوینٹی بیڈ (20 Bed) ہاسپٹل نادرا آفس   میں بھی  ہوگا اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی  جناب حاجی عبد الحبیب قادری صاحب خصوصی بیان  بھی فرمائیں گےنیز  30 مئی کو ہونے والا اجتما ع براہ راست  مدنی چینل پر بھی دکھایا جائے گا۔