دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

سنتوں بھرا اجتماع, 6 جون 2024

6جون 2024 حافظ آباد  پنجاب  میں دعوت اسلامی  کے ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع   میں خصوصی بیان ر کن شوری جناب حاجی اسد عطاری  کریں گے۔

دینی و اخلاقی تربیت  اور علم  دین کی اشاعت کا ایک ذریعہ دعوت اسلامی کا ہفتہ وار  سنتوں بھرااجتماع بھی ہے۔یہ اجتماع ہر جمعرات بعد نماز مغرب  پاکستان کے اکثر وبیشتر مقامات پر باقاعدگی سے منعقد ہوتاہے جس کا آغاز تلاوت قرآن اور اختتام درود وسلام اور رقت آمیز دعا کے ساتھ ہوتا ہے۔دعوت اسلامی کا ہفتہ واراجتماع ہزاروں لوگوں کی دینی واخلاقی اصلاح کا ایسا منفرد ذریعہ ہے جس  میں ایک بار شرکت کرنے والا آنے والے ہفتہ وار اجتماع کا بے چینی سے منتظر رہتا ہے اور اس کی وجہ اس کے دل میں اللہ اور اس کے رسول کاذکر سننے سے جو راحت اور قلبی اطمینان نصیب ہوتا ہے وہ اسے کہیں اور نصیب  نہیں ہوتی۔ہر جمعرات بعد نماز مغرب مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مبغلین ، مدرسین    اجتماع میں شریک لوگوں کو علم دین سیکھاتے ہیں ، سنتوں کی تعلیم دیتے ہیں، اخلاقیات  کادرس دیتے ہیں، نماز ،طہارت، غسل  مسائل اور شریعت کے احکامات    سے آگاہی دیتے ہیں۔چنانچہ 06 جون 2024 کو دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع       مدنی مرکز فیضان مدینہ، کولور روڈ حافظ آباد پنجاب میں بھی ہورہا ہے جس میں  مبلغ دعوت اسلامی  اور مجلس شوری کے رکن جناب حاجی اسد عطاری  خصوصی بیان کریں گےاور یہ اجتماع   مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔