دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

کورنگی کراچی میں ہفتہ وار اجتماع

کورنگی کراچی  میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع     سے شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم عطاری بیان فرمائیں گے۔

دعوت اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز  اور دنیابھر میں قائم  فیضان مدینہ  میں ہر جمعرات  سنتوں بھرا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے اس اجتماع میں  قرآن وسنت کی تعلیمات، اخلاقیات، نیکی  کرنے کا جذبہ ، گناہوں سے بچنے کا ذہن،  فکر آخرت کے ساتھ عملی طور پر سنت رسول اپنانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ہفتہ وار اجتماع دعوت اسلامی کاوہ اہم دینی کا م ہے جس کی اہمیت اور افادیت  سب سے زیادہ ہے   اس اجتماع کی وجہ سے لوگوں کی انفرادی اوراجتماعی زندگی میں   دینی انقلاب  پیدا ہوا,معاشرے کا بہت بڑا بگڑاہوا طبقہ اس اجتماع کی برکت سے  راہ راست پر گامزن ہوا۔

ذرائع کے مطابق  دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع  ملک وبیرون ملک سینکڑوں مقامات پر باقاعدگی  سے منعقد ہوتا ہے، چنانچہ 27 جون2024  کو کراچی کے شہر کورنگی نمبر 4 رضائے  مصطفی مسجد  میں  بھی سنتوں بھرا اجتماع ہوگاجس میں  دعوت اسلامی کے شیخ الحدیث والتفسیر ,مفسرقرآن ،دار الافتاء  اہلسنت    کے مفتیان کرام پر مشتمل تحقیقات شرعیہ  ڈیپارٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو جناب مفتی محمد قاسم عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔