بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
سیہون شریف سندھ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوری جناب حاجی فضیل رضا عطاری بیان فرمائیں گے۔
12 دسمبر بروز جمعرات دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع سندھ کی روحانی و علمی کمالات سے بھرپور شخصیت جناب عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے شہر سہیون شریف میں ہوگا اس اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مبلغ دعوت اسلامی جناب حاجی فضیل رضا عطاری خصوصی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور یہ اجتماع براہ راست مدنی چینل پر بھی ہوگا۔ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں کےاثرات دنیابھر میں مبلغین دعوت اسلامی کی صورت میں نظر آتے ہیں جنہون نے انہی اجتماعات میں شریک ہوکر اپنی دینی ،اخلاقی ،روحانی، علمی اصلاح کی اور معاشرے میں اچھے انسان کا کردار پیش کرنے لگے اور دعوت اسلامی کے عظیم مقصد اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش میں قافلوں کی صورت میں سفر کرکے دنیا بھر میں علم دین پھیلارہے ہیں۔دعوت اسلامی کے اجتماعات کی ایک سب سے بڑی خصوصیت لوگوں کو اصلاحِ دینی کے ساتھ روحانی ماحول بھی ملتا ہے جس میں رہ کر وہ اپنے باطن کی اصلاح کرتے ہیں اور اپنے آئینہ دل کوکدورتوں سے صاف کرکے سنت رسول کی محبت بساتے ہیں ۔12 دسمبر بروز جمعرات رات 08:30pmپر اجتماع کا آغاز ہوگا اس روحانی اور علم دین کی تعلیمات سے بھر پور اجتماع میں شریک ہوکر اپنی اور سارے دنیا کے لوگوں کی اصلا ح کی کوشش کرنے کے سفر کا آغاز کریں۔