haftawar ijtimah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرا    ا    جتماع  سے رکن شوری جناب حاجی وقار المدینہ  عطاری بیان فرمائیں گے۔

اجتماعی طور پرنیکی کی دعوت دینے اوربرائی سے روکنے کےلئے ایساموحول کا ہونا ضروری ہے جس میں ہر شخص کو اپنی تربیت کے لئے یکساں مواقع نصیب ہوں تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے اعمال کا جائزہ لیکر اپنی ظاہری وباطنی کی اصلاح بھی کرسکے اور مبلغ یا داعی کی دعوت کی اہمیت کوبھی سمجھ سکے۔پھر اس ماحول کا پاکیزہ ہونا اور اس پاکیزہ ماحول سے جڑے افراد کا ایک دوسر ے کےلئے خیر خواہ ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔  چنانچہ چالیس دھائیوں سے زائد عرصے پر محیط عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ اس میں آنے والا ہر شخص ناصرف اپنے ظاہر وباطن کی اصلا ح کے یکساں مواقع پاتا ہے بلکہ یہاں کا ہرفرد ایک دوسرے کی اصلاح کا خیر خواہ بن کر معاشرہ کو باوقار افراد کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع کی علمی وروحانی تعلیم وتربیت سے ہزاروں نہیں لاکھوں افراد اپنی اصلاح کرکے مصلح امت بن چکے ہیں اور افراد سازی کےذریعے کردار سازی کے سلسلہ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں بہترین طریقہ سے  تاحال جاری وساری ہے اور یوں ہفتہ وار اجتماع کا ایک مدنی ماحول  سرگودھا میں بھی 7 نومبر کو دیکھنے ملے گا ۔چنانچہ 7 نومبر 2024 کو  فیضان مدینہ علی ٹاؤ ن نزد ریجنل سوئی گیس آفس سرگودھا میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوگا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی وقار المدینہ عطاری خصوصی سنتون بھرا بیان فرمائیں گےاور یہ اجتماع دنیا بھر میں بھی مدنی چینل کےذریعے براہ راست  دیکھا جائے گا۔

دعوت اسلامی کے ماحول میں ہفتہ وار اجتماع اصلاح معاشرہ کا سب سے کامیاب پروگرام ہے جو بغیر کسی تعطل کے  ہر جمعرات بعد نماز مغرب عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی  اور کراچی کے علاوہ دنیا بھر میں سینکڑوں مقامات پر  ہوتاہے ۔تلاوت و نعت ، بیان ، سنتوں کی تعلیمات، فرد ا فردا شرکائے اجتماع کی اصلاح ، نماز کی درستگی ، وضو کا طریقہ ، احکام دین ، فرض علوم اور بہت ساری دینی چیزیں تھوڑے وقت میں سیکھائی جاتی ہے۔ اپنی دینی ، اخلاقی اور تعلیمی اصلاح کےلئے دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہ کر دین ودنیا کی بھلائیاں حاصل کریں۔