haji abdul habib attari ka dora e east africa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

عبد الحبیب عطاری کا دورہ ایسٹ افریقہ

ترجمان  دعوت اسلامی جناب حاجی عبد الحبیب عطاری فروری میں ایسٹ افریقہ کا دینی دورہ کریں گے

ایسٹرن ممالک  میں دعوت اسلامی سے وابستہ مبلغین اسلامی تعلیمات عام کرنےکےلئے دینی جدوجہد کررہے ہیں۔سال2024 کے آغاز سے ہی دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید تیز کرنےکی  اراکین شوری قافلوں کی صورت میں  ایسٹرن ملکوں  کا دینی دورہ کررہے ہیں۔اطلاع کے مطابق 15فروری سے 22فروری تک دعوت اسلامی کا ایک وفد مولانا عبد الحبیب عطاری کےساتھ ایسٹ افریقہ میں دینی کام کرنے کےلئے جارہا ہے۔دینی دورے کے شیڈول کےمطابق جناب عبد الحبیب عطاری  15فروری 17فروری تک کینیا میں  دینی کاموں میں  مصروف رہیں گے۔18فروری19فروری تک یوگنڈا میں دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کریں گے اور 20سے22 فروری تک  تنزانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے اجتماعات میں بیان کے ساتھ لوگوں کو نیکی کی دعوت بھی  دیں گے، اگر آپ بھی اس وفد اس کےساتھ ایسٹ افریقہ میں  دینی کام کرناچاہتے ہیں تو جلد  دعوت اسلامی کےانٹرنیشنل  ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے   +92 315 3784 755  پر رابطہ کرلیں ۔