جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
دعوت اسلامی کے حج وعمر ہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے زائرین حرمین طیبین کےلئے خوشخبری
حرمین طیبین کے سفر پر جانے والے زائرین کےلئے حج وعمرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہو اور آسان خدمت دین کے جذبہ کے ساتھ عالم اسلام ہو یا عالم عجم ہر طرف اہل اسلام کی دینی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی دینی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔اسلام کے بنیادی ارکان سےلیکر معاشرتی اخلاق، رواداری، خدمت خلق، پریشان حال لوگوں کی دستگیری اور مسائل دینیہ سے ناواقف افراد کی دینی تربیت، خیر سگالی، لوح وقلم کے ذریعے تعلیمی خدمات اور بے شمار دینی، تعلیمی، فلاحی کاموں کے علاوہ سوشل میڈیا کےپلیٹ فارم سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دینا دعوت اسلامی کاطرہ ٔامتیاز ہے۔
ارکان اسلام کا پانچواں رکن حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں مخصوص پابندیوں اور مخصوص عبادات کے ساتھ حج کےارکان کو ادا کیا جاتا ہے۔ عموما حج پر جانے والے مسائل حج سے ناواقفیت کی وجہ سے بہت زیادہ ارکان حج میں غلطیاں کربیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے ساری محنتیں ظاہر ی طور پر ضائع ہوجاتی ہیں۔یوں ہی عمر ہ کی ادائیگی کرنے والوں کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور غلطی کوسدھانے کے وقت کوئی عالم دین یا مفتی صاحب سےفوری رابطہ ممکن نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ یا حج کی ادائیگی میں غلطی ہوجاتی ہے۔
دعوت اسلامی نے اس اہم مسئلہ کے حل کےلئے حج وعمرہ ڈیپاٹمنٹ کی خدمت کے دائرہ کو وسیع کیاتاکہ حج وعمرہ پر جانے والوں کو جب بھی مسائل حج یا عمرہ کی ادائیگی میں پریشان کا سامنا ہو وہ وہیں پر اپنے موبائل سے دعوت اسلامی حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے مسئلہ کا حل پوچھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جب بھی زائر حرم مکہ ومدینہ بننے کا ارادہ ہو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دعوت اسلامی حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ آپ کو احکام دین سیکھنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو اور آپ حج وعمرہ کی تربیت بغیر کسی معاوضہ براہ راست لے سکیں۔
دعوت اسلامی حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پاکستان کے کسی بھی شہر کے زائرین حرمین طیبین اور عازمین حج وعمرہ کےلئے ایک بہت بڑی موبائل سروس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے آپ جہاں کہیں بھی ہوں بس دیئے گئے نمبر0370 5065072 : یا 0370 0032626 پر رابطہ کریں اور حج وعمرہ کی تربیت حاصل کریں۔
دعوت اسلامی حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کے آفیشنل نمبر کو اپنے موبائل میں محفوظ کیجئے اور باآسان حج و عمرہ کی تربیت حاصل کیجئے۔