hungary ka deeni dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

وسطی یورپ کے ملک ہنگری کا دینی دورہ

نگران شوری جنا ب حاجی عمران عطاری اور رکن  شوری جنا ب عبد الحبیب عطاری 09 اگست 2024 کو وسطی یورپ کے ملک ہنگری   کا   دینی  دورہ کریں گے۔

سنت رسول  کی مشکبار خوشبوؤں سے   رسول اللہ کی امت کو  معطر کرنے کےلئے  عاشقان رسول  کی   علمی وروحانی  دینی تحریک دعوت اسلامی تقریبا 200 سے زائد ممالک میں نیکی کا کام سرانجام دے رہی ہے۔مسلسل مدنی قافلے امت کی دینی رہنمائی اور اسلامی تعلیمات عام کرنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے  ملک وبیرون ملک روانہ ہورئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک مدنی قافلہ  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری  کے نگران جناب مولانا محمد عمران قادری عطاری  کی امارت میں  09 اگست 2024 کو ہنگر ی کا دینی  دورہ  کرے گا۔اس مدنی قافلہ میں نگران شوری کے ساتھ   مولانا محمد عبد الحبیب عطاری  بھی ساتھ ہوں گے۔ہنگری میں  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران اہتمام نیکی کی دعوت  دینے  کےلئے ہنگری کے عام و خاص سے ملاقاتیں بھی فرمائیں گے اور دعوت اسلامی کے اجتماع  میں سنتوں بھرا بیان بھی دیں گے۔