ijtima in sports complex in thatta
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ ٹھٹھ میں سنتو ں بھرا اجتماع

اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ ٹھٹھ میں 28 نومبر کو دعوت اسلامی کےہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت جناب حاجی شاہد عطاری سنتو ں بھرا بیان فرمائیں گے

تبلیغ دین کےساتھ علم دین کے زیور سے ہر مسلمان کو آرستہ کرنے کےلئے دعوت اسلامی دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک سنتوں بھرے اجتماعات ،تربیتی نشست، مدنی حلقوں ، مدنی قافلوں کے ذریعے نیکی کی دعوت نیز  فردا فردا اور اجتماعی طور پردینی تعلیمات پر مشتمل اصلاحی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہےجہاں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرکے اپنی ظاہری وباطنی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں ۔دعوت اسلامی کے اصلاحی مشن کو عملی جامہ پہنانے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ ہفتہ وار اجتماع کی سب سے بڑی خصوصیت  ہےکہ اجتماع طور پر ہزاروں لوگ تک علم دین  کی باتیں عام فہم انداز  میں پہنچائی جاتی ہے اور بہت تھوڑے وقت میں اجتماع میں شریک لوگوں کی دینی، اخلاقی ،روحانی تربیت کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع اپنی انفرادی خصوصیت کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں بغیر کسی تعطل کےہر جمعرات کو دعوت اسلامی کے دینی مرکزفیضان مدینہ میں باقاعدگی سے منعقد ہوتاہے۔چنانچہ 28 نومبر2024 کو دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع سندھ کے مشہور شہر ٹھٹھہ میں بھی منعقد ہورہا ہے جس میں خصوصی بیان کرنےکےلئےدعوت اسلامی کےپاکستان مشاورت کے نگران شرکت کریں گے ۔ اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ مین کراچی روڈ ٹھٹھہ سندھ   میں  ، قرآن وسنت  کی تعلیمات، دین کی باتیں ، بزرگان دین کے اخلاص وللہیت ، خوف وخشیت  کے واقعات   ، علم دین سیکھنے کا جذبہ ، عمل کی ترغیب ، خوف خداوعشق رسول سے دلوں کو گرمانے اور جگمگانے کےلئے 28 نومبر کودعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں  شرکت کریں اور حاجی شاہد عطاری نگران پاکستان مشاورت  کا علم وعمل سے بھر پور بیان سننے کی سعادت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کریں۔