دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

رکن شوری جناب قاری ایاز عطاری کا دورہ انڈونیشا

رکن شوری جناب قاری ایاز عطاری انڈونیشا میں   تبلیغ دین کےلئے 05 جون  2024کو سفر پر روانہ  ہوں گے

عاشقان رسول کی عظیم علمی وروحانی  تحریک  دعو ت اسلامی  کی  دینی ،تعلیمی  اور  بالخصوص مسلمانوں کی خیر خواہی اور بالعموم اسلام کی پیش کردہ فلاح وبہہود کے نظام سے  لوگوں فائدہ پہنچانے  کی    کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

اس وقت دنیا کے  بیشمار ممالک میں باقاعدہ دعوت اسلامی کے  دینی ،تعلیمی  اور سوشل ویلفیئر کے ادارے  عملی طور  لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔یقینا یہ سب  دعوت اسلامی کے اسلوب  تبلیغ کا عملی نمونہ ہے ۔قافلہ در قافلہ تبلیغ دین کےلئے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے پوری دنیا میں  روانہ ہوتے ہیں اس تسلسل کو برقرار رکھنے کےلئے ایک قافلہ انڈونیشا کی طرف 05 جون  2024 کو روانہ ہورہا ہے اس قافلہ کے امیر دعوت اسلامی کی مجلس  شوری کے رکن جناب قاری ایاز عطاری ہوں گے۔آپ بھی اگر اس قافلہ میں  رکن شوری کے ساتھ سفر کرنا چاہتے ہیں تو جلد  دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے  +92 315 3784  755 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔