ireland mein haftawar ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

آئرلینڈ میں ہفتہ وار اجتماع

17 اپریل  کو  آئرلینڈ  میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار  اجتماع میں  رکن شوری جناب حاجی خالد عطاری خصوصی بیان کریں گے۔

سینہ بہ سینہ علم کی شمع جلانے کےلئے  دعوت اسلامی نے دنیا بھر  کے لوگوں  کو علم دین  حاصل کرنے کی رغبت دلائی،علم  کی اہمیت  اوراس کے ثمرات    کے بارے میں لوگوں کو شعور دیا ،زبانی کلامی  جمع خرچ کی بجائے عملی  میدانوں کے شہسوار بن کر دعوت ِ دین   دی،  ایک شہر سے دوسرے شہراور اپنے  ملک کی سرحدوں سے نکل کر یورپ    کے کئی ممالک میں علم   کی درس گاہیں قائم کیں ،لوگوں کی اصلاح کا سامان باہم پہنچایا،مسلمانوں کی دینی  ومذہبی ضرورتوں کو پورا کیا، عملی طور پر یورپ  میں مقیم افرا د کی دینی  تربیت کی۔اس عملی تربیت کا سلسلہ آئے روز بڑھتا چلاجارہاہے ۔چنانچہ 17اپریل 2024 کو آئرلینڈ میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں  خصوصی بیان کےلئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے  مبلغ دعوت اسلامی  اور مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب  حاجی خالد عطاری  تشریف لائیں گے۔آئرلینڈ  کے اس اجتماع میں جناب  حاجی خالد صاحب  شرکائے اجتماع کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول کی برکتوں   کے بارے میں بھی  آگاہی دیں گے۔

17اپریل 2024 بروز بدھ   6:30pm سے 8:30pm کے دوران  Muslim Foundation Cork

2B Nicholas Lane, Commercial Park, 367 Blarney Street, Cork میں تشریف لائیں اور علم دین حاصل کریں۔